میانوالی(جیوڈیسک)میانوالی سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ صدر زرداری تحریک انصاف کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کے ووٹ پر ڈاکاڈالنے کی سازش کر رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے میانوالی میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب میں کہی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 11 مئی کا سورج مسلم لیگ (ن)کی کامیابی کی نوید سنائے گا۔ عمران خان میانوالی میں اس وقت نہیں آئے جب یہاں سیلاب کا خطرہ تھا ، انقلاب اور تبدیلی لانے والے مشکل وقت میں کہاں تھے،شہباز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں۔
ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے تعلیم،کالج اور سڑکیں بنانا مسلم لیگ (ن) کا خواب ہے۔ صدرزرداری پی ٹی آئی کے کندھے پر بندوق رکھ کر پنجاب میں (ن) لیگ کے ووٹ بینک پر ڈاکا ڈالنا چاہتے ہیں، عوام اس سازش کو ناکام کر رہے ہیں۔