جرمن موٹر سائیکل رائیڈر کا لاہور میں شاندار مظاہرہ

Reidar Motorcycle

Reidar Motorcycle

برلن (جیوڈیسک)جرمنی سے تعلق رکھنے والے فری اسٹائل اسٹنٹ رائیڈر کرس فائفر نے لاہور میں بھی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو اپنا گرویدہ بنا لیا،چار مرتبہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے والا کرس فائفر۔

جس نے کراچی کے بعد لاہو ر میں بھی موٹر سائیکل رائیڈنگ کا ایسا مظاہرہ کیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے،ایکسپو سینٹر میں موجود ہزاروں شائقین کرس فائفر کے کرتب دیکھ کر حیران رہ گئے ،اور شاندار پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے،جرمن رائیڈر کرس فائفر اب 24 اپریل کو اسلام آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔