اے ٹی پی ٹینس : نواک جوکووچ نے نڈال کو ہرا دیا

ATP Tennis

ATP Tennis

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے آٹھ سال بعد مونٹی کارلو میں فتح کے جھنڈے گاڑھ دیئے، فائنل میں نڈال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مناکو میں ہونے والے اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ اور رفائل نڈال مدمقابل ہوئے۔

عالمی نمبر ایک سربین اسٹار نواک جوکووچ نے اپنی برتری دکھائی اور فتح اپنے نام کی۔ میچ کا اسکور چھے دو اور سات چھ رہا۔ جوکووچ کی اس جیت نے آٹھ بار کے چیمپئن کی مونٹی کارلو ایونٹ کا قبضہ بھی چھین لیا۔