ضلع چکوال میںتحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سیاسی مخالفین بوکھلاگئے

چکوال : ضلع چکوال میںتحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سیاسی مخالفین بوکھلاگئے راجہ یاسر ہمایوں سرفرازخان کا ایک ہی دن میں دو مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب اس کے علاوہ یونین کونسل ملہال مغلاں کا انتخابی دورہ متعدد برادریوں کے علاوہ سوسیاں بھی جیت لیا سوسیاں سے ملک زاہد ،ملک واجد،ملک زبیر،ملک آصف عجائب،ملک مختیار۔

ملک زمرد،ملک ناصر،ملک عمران بخش،ملک مدثراور ملک ظہور نے اپنے دوستوں اور بھائیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی اور تبدیلی کے جھنڈے لگا کر مسلم لیگ ن کی برسوںکی اجارہ داری ختم کر دی اس کے علاوہ غازیال میں الیکشن آفس کا افتتاح بھی کیا۔

اس کے بعد ایک جلسہ موہڑہ قاضی جبکہ دوسرا تھنیل کمال میں منعقد تھاان مواقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں تبدیلی کا جو نظام رائج کرے۔ گی ان میں سب سے پہلے بنیادی سہولیات پر کام کیا جائے گا۔

اور ہر گائوں ہر قصبہ میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی پورے ملک میں غیرطبقاتی نظام تعلیم کو فروغ دیا جائے گا اور انصاف آپکی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا تو میری درخواست ہے آپ سے کہ ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ووٹ دیں۔