کابل(جیوڈیسک)افغانستان کے مشرقی صوبے لوگر میں طالبان نے نو غیرملکیوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔یہ گروہ اس وقت طالبان کے ہتھے چڑھ گیا جب ان کے ہیلی کاپٹر کو لوگر صوبے کے عذرا ضلعے میں مجبورا اترنا پڑا۔
اس ضلعے پر طالبان کا راج ہے اور طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ انھوں نے اس گروہ کو پکڑ رکھا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر کو کیوں اترنا پڑا۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ان کا نہیں تھا۔