لاہور (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو نے انیس سو چھیانوے میں چوبیس ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے معاہدے کیے. جو نوازشریف نے ختم کر دیئے جس کی وجہ سے ملک آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔
لاہور میں بشری اعتزاز کی انتخابی مہم کے دوران جلسے سے خطاب میں اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اربوں کے فنڈز پنجاب حکومت کو دیے لیکن پنجاب حکومت نے ان فنڈز کا شہنشاہ کی طرح استعمال کیا۔
شہبازشریف جنوبی لاہور کے وزیراعلی ہیں۔ شمالی لاہور کو انہوں نے بری طرح نظر انداز کیا۔ شمالی لاہور کو گیس پیپلزپارٹی نے فراہم کی۔
دانش اسکولوں کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کاش شہباز شریف نے اربوں روپے سے عام اسکولوں کی حالت بہتر بنائی ہوتی. پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر رنگ روڈ کو موٹر سائیکل کے لیے کھول دے گی۔