سامراجی اور استبدادی غلامی میں جکڑنے والی سیاسی جماعتوں کے زیر سایہ الیکشن لڑنے کی بجائے بطور آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دی،حاجی اصغر کاہلوں
Posted on April 22, 2013 By Tahir Webmaster لاہور
لاہور : آزاد امیدوار برائے حلقہ نمبر 134ُُپی پی ناروال حاجی اصغر علی کاہلوں نے کہا ہے کہ تخلیق پاکستان کے بعد تکمیل پاکستان کے لئے قیادت کے فقدان کے باعث ملک سامراجی اور استبدادی غلامی میں آئے روز جکڑنے کے باعث معاشی تہذیبی دفاعی طور بحرانوں کا شکار ہوا جمہوری سیاسی نظام پر نسل در نسل جمہوریت نما آمرحکمرانوں کے قبضہ کے باعث ملک وقوم کوآئے۔
روز بحرانوں میں مبتلا کیے ہوئے ہیں اپنی ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں خودداری ملی غیرت ہی ہماری قومی بقاء ہے ملک میں قیادت کے فقدان کے باعث آئے روز ملک کو نئے نئے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ جتنی بھی جمہوری جماعتیں ہے ان پر نسل درنسل آمریت مسلط ہے پاکستان کوجمہوری فلاحی مملکت بنانے کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کے نظریہ کے مطابق چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان حاصل ہی نظریاتی طورپر کیا گیا تھا۔
نظر یہ پر عمل کرنے کی بجائے 65سال تاویلوں میں گذاردیے ہر آنے والے صاحب اقتدار نے اپنی اپنی پالیسیاں لاگوکرکے ملک وقوم کو بہتری کی نوید سنائی قوم اپنے آنے والے مستقبل کی خاطر بیوقوف بنتے رہے کسی نے بھی ان راہنمائوں سے نہ پوچھا کہ جس نظریہ کی بنیاد پر مسلمان قوم نے لاکھوں جانی قربانیاں دی۔
اس کاکیا بناانہوںنے کہا ہم نے سامراجی اور استبدادی غلامی میں جکڑنے والی سیاسی جماعتوں کے زیر سایہ الیکشن لڑنے کی بجائے بطور آزاد الیکشن لڑنے کو ترجیح دی۔ تاکہ نظریہ پاکستان کے مطابق تکمیل پاکستان کے لیے کوشش کا آغاز کرسکوں انشاء اللہ 11مئی کو منتخب ہوکر اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائونگا۔