سندھ ہائیکورٹ : بیلٹ پیپرز اورووٹرلسٹ چھپائی کے حکم امتناعی میں توسیع

SHC

SHC

کراچی(جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے بیلٹ پیپرز اور ووٹر لسٹ کی چھپائی روکنے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر حکم امتناعی میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مشیر عالم، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔

جس کی وجہ سے ان ججوں کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ بیلٹ پیپرزاور ووٹر لسٹ کی چھپائی کے خلاف ایم کیوایم کی درخواست پر فیصلہ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناعی میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی گئی ہے۔

آئندہ سماعت 24 اپریل کو ہوگی۔ سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف آئینی درخواست کی سماعت بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔