پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالہی کہتے ہیں کہ وہ پنجاب میں نو سو ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری لے کر آئے تھے. لیکن نواز شریف، شہباز شریف کی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھگا دی۔
گجرات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 105 کے علاقوں ہریاں والہ، لونڈ پورہ اور شادی وال میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے بعد شمس کالونی ہریاں والہ میں ایک بہت بڑے سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ انتخابات کے نتیجے میں موقع ملنے پر انشااللہ عوام کی محرومیاں ختم کر دیں گے۔ ہمارے میگا پراجیکٹ کی بدولت نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی تھی۔
بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار بھی مل رہا تہا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ان کے منصوبے ختم کرکے آشیانہ ، پیلی ٹیکسی ، جنگلا بس ، سستی روٹی اور تندور جیسی ناکام اسکیمیں دیں۔ جن کی وجہ سے پنجاب میں خوشحالی کی بجائے بدحالی آئی ہے۔