کراچی(جیوڈیسک) اے آئی جی سندھ چیف شبیر شیخ کا کہناہے کہ کراچی میں 37سو سے چار ہزار تک پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ، جن میں 50 فیصد حساس ہیں۔کراچی کی مقامی ہوٹل میں سیمینار کے موقع پرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شبیر شیخ نے کہا کہ ضلع غربی کے تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں۔
انہوں نے بتایاشہر میں پولیس اور رینجرز پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کی جائے گی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
ان کی سیکیورٹی کے لئے ریٹائرڈ پولیس افسر ان اور اہلکاروں کی مدد بھی لی جائے گی جبکہ اچھی شہرت کی حامل نجی سیکیورٹی کمپنیوں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔