سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سلیم اقبال کی رہائش گاہ ڈیرہ سلطان پر ن لیگ نے این اے 61، پی پی 22اور پی پی 23کی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
Posted on April 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ : سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک سلیم اقبال کی رہائش گاہ ڈیرہ سلطان پر ن لیگ نے این اے 61، پی پی 22اور پی پی 23کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں کے امیدواروں نے ملک سلیم اقبال کی زیر قیادت اپنی مہم کا آغاز ہز اروں کی تعد اد میںعوامی اجتماع اکٹھا کر کے کیا مخالف امید واربڑ ااجتما ع دیکھ کر اپنی حکمت عملی کو مضبو ط بنا نے کے لیے مشا روتی اجلس شروع کر دیے۔
سردار ممتاز خان ٹمن امیدوار این اے 61 ، سردار ذوالفقار دلہہ امیدوار پی پی 22، ملک شہریا ر، ملک اسد علی ڈھیر مونڈ، فلک شیر اعوان نے عوام سے خطاب کیا۔اس موقع پر ملک سلیم اقبال نے اجتماع سے کہا کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گذر رہا ہے۔ اور پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں اس ملک کو تمام مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ کی فتح پاکستان کی فتح ہو گی۔ انہوں نے کہا ہمار ا ضلع انشااﷲ اس دفعہ بھی مسلم لیگ ن کا گڑھ ثابت ہو گا۔ انہوں نے اس موقع پر تما م حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی فتح کے سر گرم ہو جائیں اور گلی گلی جا کر پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔تقریب کے اختتام پر ہر دل عزیزعبدالرزاق جامی نے کلام پیش کیا اور دعا کرائی۔