پاکستانی زرمبادلہ ذخائر تشویش ناک حد تک کم ہوگئے، ورلڈ بینک

IMF

IMF

نیویارک (جیوڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے ہیں۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کل سرمایہ کاری معیشت کے 12.5 فیصد حصے کے برابر ہوگئی ہے۔

جو تاریخ کی کم ترین شرح ہے۔ عالمی بینک کا کہنا ہے پاکستان کے زرمبالہ ذخائر میں تشویشناک حد تک کمی ہوگئی ہے، ملک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب 69 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ٹیکس آمدنی میں اضافہ اور بجلی کے شعبے میں سبسڈی کا خاتمہ ضروری ہے۔