اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی تضحیک بند نہ کی گئی تو مخالفین کو بھر پور جواب دے سکتے ہیں، ان میں تو برداشت کا مادہ بھی نہیں۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کچھ لیڈر صدر آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جو پارلیمنٹ کو ہدف بنانے کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مخالفین پیپلز پارٹی پر ضرور تنقید کریں مگر صدر کو نشانہ بنانے کا کسی کو حق نہیں، وہ انتخابی مہم میں شامل نہیں ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی تضحیک بند نہ کی گئی تو پیپلز پارٹی کے پاس بھی بہت مواد ہے۔