لاہور ریلوے سٹیشن تا لکشمی چوک پاکستان عوامی تحریک لاہور کی ریلی سے ڈاکٹر طاہر القادری کا ٹیلی فونک خطاب

پاکستان عوامی تحریک لاہور کی انتخابی نظام کے خلاف کامیاب ترین ریلی نے یہ بات عیاں کر دی ہے کہ 11 مئی کو الیکشن کے ساتھ ساتھ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف دھرنوں میں بھی عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور دنیا کو جعلی جمہوریت کے خلاف نفرت بھرا پیغام جائے گا۔

لاہور ریلوے سٹیشن سے انتہائی منظم انداز میں شروع ہونے والی ریلی میں ہزاروں افراد پرجوش انداز میں شریک تھے ۔ خواتین اور بچوں نے بھی قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی کے دوران نظام انتخاب کے خلاف ترانے وقفے وقفے سے چلتے رہے۔

لکشمی چوک پہنچنے تک ریلی کا آخری سرا لاہور ہوٹل کے قریب تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ الیکشن میں جانے والی کوئی جماعت بھی ان دنوں اتنی بڑی ریلی نہیں نکال سکی۔