نواز شریف نے ملک سے غربت ،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی پروگرام ترتیب دے دیاہے
Posted on April 23, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : ایڈیشنل جنرل سکیرٹری پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگPP159لاہور نے کہاہے کہ مشرف کی گرفتاری کے بعد ق لیگ کی بولتی بند ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے تاریخی لانگ مارچ کو سلام پیش کرتے ہیں جس نے عدلیہ کو بحال کرایا اور آج عوام گواہ ہے کہ ملک میں ایک آمر کو عدلیہ کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ چوہدری آس میئونے کہا کہ قاتل لیگ اپنی رہی سہی ساکھ کھو بیٹھی ہے۔
آنے والا دور ن لیگ اورن لیگ کے ووٹرز کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5سالہ حکومت میں پنجاب کومستحکم کیا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ن کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے۔ قائد میاں محمد نواز شریف پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جانے کی تمام صلاحتیں رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کوموجودہ بحرانوں سے مسلم لیگ (ن )ہی نکال سکتی ہے۔
مسلم لیگ (ن )کے قائدنوازشریف نے اپنے دور اقتدار میں ملکی تعمیر وترقی، سلامتی وبقا قومی خوشحالی کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ پیپلزپارٹی کی کرپٹ حکومت عرصہ پانچ سالوں تک ملک میں دہشت گردی ‘ ٹارگٹ کلنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔
مہنگائی اور بے روز گاری کا آسیب بڑھتا ہی گیا جس کی وجہ سے لوگ خود کشیوں اور فاقوں پر مجبور ہو گئے ۔آئندہ الیکشن کے موقع پر 18 کروڑ عوام کرپٹ اور مفاد پرست امیدواروں کو مسترد کر دیں گے۔ نواز شریف نے ملک سے غربت ،جہالت،توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے خاتمے کے لئے عملی پروگرام دے دیا، نواز شریف کی حکومت عام آدمی کی انصاف تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔
آنے والا دور صرف مسلم لیگ ن کا ہے پنجاب کی طرح پورے میں پاکستان میں خوشحالی آئے گی ۔ سابقہ دور میں پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے کا سہرا صرف ن لیگ کو حاصل ہے ۔ہمیں پاکستان بچانے کے لیے متحد ہو کر میاں نواز شریف کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ عوام شیر پر مہر لگا کوگیڈروں کو بھاگنے پر مجبور کر دیں گے۔