راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کے پیر شوکت حسین کرولی اور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کے ہمراہ حلقہ بھر میں کامیاب انتخابی دورے
Posted on April 23, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : راجہ یاسر ہمایوں سرفراز خان کے پیر شوکت حسین کرولی اور چوہدری علی ناصر خان بھٹی کے ہمراہ حلقہ بھر میں کامیاب انتخابی دورے جھامرہ ،مگہال اور محلہ غربی چکوال میں بڑے اجتماعوں سے خطاب اس موقع پر پاکستا ن تحریک انصاف کے ووٹروں سپورٹروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
جھامرہ میں راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی حمایت کا بھر پور اعلان عظمت کمال نمبردار نے اپنی برادری اور ساتھیوں کے ہمراہ کیا مگہال میں اہلیان مگہال نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور پیر شوکت حسین کرولی کو مکمل فتح کی یقین دہانی کروائی اور باقی دن خود کمپین چلانے کا عز م کیا۔
محلہ غربی چکوال کے مکینوں نے ثابت کر دیا کہ چکوال کو ن لیگ کا قلعہ کہنے والے کسی خوش فہمی کا شکار ہیں اور انہیں اکٹھ کرنے کیلئے حلقہ بھر سے امداد کی ضرورت محسوس ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف کے ووٹران و سپوٹران کی ایک کثیر تعداد چکوال شہر میں موجود ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے بانی وباغی کارکن محمد خان تترال اور چوہدری نوید کہوٹ بھی موجود تھے۔
ان کے علاوہ چوہدری ایاز امیر کے صاحبزادے چوہدری شا ہنواز امیر بھی موجود تھے قائد ین نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی خطرناک حالات سے دو چار ہے اور اس کی زمہ دار سابق حکومتی جماعتیں ہیںاور اس وقت ملک پاکستان کو ایک دلیر اور ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے جو اس وقت عمران خان کی صورت میں موجود ہے۔
اس کے انصاف کی مثال ٹکٹوں کی منصفانہ اور اہل امیدواروں میں تقسیم کی صورت میں موجود ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ گیارہ مئی کے روز پاکستان کو ووٹ دیں اور بلے پر مہر لگائیں۔