شریف برادران سے قومی دولت کی واپسی تک انصاف نہیں ہو گا،شرجیل

Sharjeel

Sharjeel

ٹنڈوجامپ یپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جب تک شریف برادران لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کرتے اس وقت تک مکمل انصاف نہیں ہوگا۔ٹنڈوجام میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام کرپشن کیسزپرحکم امتناع سے ثابت ہوتا ہے۔

شریف برادران قومی دولت پرمزے کررہے ہیں۔شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ شریف برادران نے مشرف کیساتھ معاہدہ کیا اور معافی مانگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ آئی جے آئی کیس کے فیصلے پرعمل درآمد کرائے۔

سیاستدانوں سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے۔سستی روٹی اور لیپ ٹاپ کی کمیشن کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے۔