برسلز(جیوڈیسک)نیٹو کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج برسلز میں ہو رہا ہے جس میں خانہ جنگی کا شکار شام کی صورت حال کو مرکزی موضوع کی حیثیت حاصل رہے گی۔
نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ایک روزہ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پہلی مرتبہ واشنگٹن کی نمائندگی کریں گے۔ شام کے تنازعے میں ملکی اپوزیشن کو درپیش حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دمشق میں صدر بشار الاسد کی حکومت کو ابھی حال ہی میں اپوزیشن کے خلاف بظاہر واضح کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز اسد کے اتحادی ملک ایران نے بھی کہہ دیا تھا کہ شامی صدر کو اقتدار میں رہنا چاہیے اور اگلے سال کے انتخابات میں حصہ لینا چاہیے۔