عراق(جیوڈیسک)عراق میں فوجیوں او رحکومت مخالف مظاہرین میں جھڑپوں سے ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کرکوک میں سینکڑوں افراد وزیراعظم نوری المالکی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کی مداخلت پر مظاہرین مشتعل ہوگئیاور پولیس پر جوابی حملے کیے۔ان جھڑپوں میں ستائیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ادھردارالحکومت بغداد میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے میں چودہ افراد زخمی بھی ہیں۔