لیاری میں قتل وغارت گری کیخلاف پیپلزپارٹی کا یوم سوگ منانے کا اعلان

Lyari

Lyari

کراچی(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل نے لیاری میں ہونے والی قتل و غارت گری کے خلاف آج یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قادر پٹیل کاکہنا تھا کہ لیاری میں ہونے والی کارروائی پیپلز پارٹی کو اکسانے کی سازش ہے اور الیکشن سے تقریبا بھاگتے ہوئے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جمہوریت پسند لوگ ہیں اور جمہوری طریقوں سے ان ہتھکنڈوں سے نبرد آزما ہوں گے۔ لیاری والوں کو پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے، کراچی میں لیاری گینگ وار نہیں بلکہ کراچی گینگ وار ہے، طالبان اور مینڈٹ چھیننے کی باتیں کرنے والی جماعت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔