لاہور(جیوڈیسک)ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ،گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبر پختوا، وسطی اور بالائی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا تاہم مکران کے مختلف علاقوں قلات،کوئٹہ،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور اور فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ گرمی دادو اور چھور میں پڑی جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اسلام آباد میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 36، کراچی35،پشاور ، مظفر آباد او ر گلگت 48، کوئٹہ اور مری میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔