واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی خبر ایجنسی کے اس ٹوئٹ سے دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی کہ وائٹ ہاوس میں 2 دھماکے ہوئے ہیں جن میں صدر اوباما زخمی ہوگئے ہیں۔ چند منٹ بعد معلوم ہوا کہ ٹوئٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا تھا اور ہیکرز نے یہ جھوٹی خبر جاری کی تھی۔
اس کے بعد اے پی کا ٹویٹر اکاونٹ بند کردیا گیا۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجکر 7منٹ پر اے پی کے ٹائٹر اکاونٹ پر خبر جاری ہوئی کہ، وائٹ ہاوس میں دو دھماکے، صد ر اوباما زخمی۔ اس خبر کے چلتے ہی دنیا بھر میں سنسنی پھیل گئی اور صرف 2منٹ میں امریکی حصص مارکیٹ میں سو پوائنٹس کم ہوگئے۔
جبکہ 20ارب روپے کے شیئرز فروخت کردیے گئے۔ چند منٹ بعد صورتحال واضح ہوئی اور سب کو معلوم ہوگیا کہ یہ حرکت ہیکرز کی تھی۔ اس کے بعد اسٹاک مارکیٹ بھی سنبھل گئی اور ٹوئٹر نے اے پی کا اکاونٹ بند کردیا۔