نیویارک(جیوڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے وائٹ ہاوس میں قطری امیر حماد بن خلیفہ التھانی کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بین الااقوامی معاملات سمیت اسرائیل اور فلسطین تنازعہ کا پر امن حل تلاش کرنے پر بات چیت کی۔
اس موقع پر صدر اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں جاری خانہ جنگی کو روکنے کے لیے امریکا قطر سمیت دیگر ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے۔ قطری امیر حماد بن خلیفہ نے کہا کہ شام کے حالات خطے میں ایک اہم معاملہ ہے، امید ہے کہ شام کے بحران کا حل جلد نکلے گا اور جو بھی پارٹی اقتدارمیں آئے گی وہ جمہوری نظام کی حمایت کرے گی۔