نیویارک(جیوڈیسک)ہیکرز نے امریکی خبر رساں ادارے اے پی کا ٹویٹر اکانٹ ہیک کر کے صدر اوباما کے بم دھماکوں میں زخمی ہونے کی جھوٹی خبر چلا دی۔دنیا بھرکو خبریں فراہم کرنے والا امریکی ادارہ اس وقت بذات خود ایک خبر بن گیا۔
جب نا معلوم ہیکرز نے اس کا ٹویٹر اکانٹ ہیک کر کے اس پر صدر اوباما کے حوالے سے جھوٹی خبر پوسٹ کر دی۔ہیکرز نے ٹویٹر اکانٹ پر لکھا کہ وائٹ ہاس میں دو بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں صدر اوباما نے زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر ٹویٹر پر آتے ہی اے پی کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں،صورتحال کا علم ہونے پر اے پی انتظامیہ نے اپنا ٹویٹر اکانٹ بند کر دیا،جھوٹی خبر چلنے پر کئی سٹاک مارکیٹوں کو دھچکا لگا،امریکی اشاعتی ادارے کے حصص ایک فیصد کم ہو گئے،بعد میں وائٹ ہاس نے اپنی بریفنگ میں اس خبر کے بارے میں خصوصی وضاحت جاری کی۔