عیسیٰ لیباریٹری میں رعایتی نرخوں پر ادویات کی فراہمی کیلئے فارمیسی بھی قائم کی جارہی ہے

کراچی : پین کلرز کے استعمال میں زیادتی معدے و جگر کے امراض کے ساتھ ہڈیوں کو بھی کمزور کرتی ہے اسلئے معالج کے مشورے کے بغیر ادویات کا استعمال خطرناک ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری کے منیجر فارمیسی سروسز ڈاکٹر نجم جمیل نے ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں فارمیسی و فزیو تھراپی سیکشن کے اشتراک سے ہونے والے آگہی سیمینار میں لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عیسٰی لیباریٹری طب کے شعبے میں بنی نوع انسانیت کی خدمت کررہی ہے۔

جبکہ علاج و احتیاط کے حوالے سے شعور و آگہی کی فراہمی کے ذریعے عوام کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور مرض لاحق ہونے کی صورت ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی علاج کے ذریعے بیماری کے مہنگا ثابت ہونے سے قبل ہی اس سے نجات کی تربیت بھی فراہم کررہی ہے جبکہ عوام کو سستی ادویات کی فراہمی کے حوالے سے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری میں فارمیسی کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔

تاکہ مریضوں کو رعایتی نرخوں پر ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ادویات کے درست طریقہ استعمال کے سلسلے میں رہنمائی کی فراہمی کے ذریعے دوا کو زیادہ زود اثر بنایا جاسکے جبکہ اس سلسلے میں ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میں فارمیسی قائم کردی گئی ہے جس کا افتتاح 25اپریل کو ڈاکٹرنادیہ فرحان عیسیٰ کریں گی۔