گجرات کی خبریں 23.04.2013

چوہدری ظہور الٰہی شہید کا خاندان نسل در نسل اہل گجرات کے عوام کی خدمت کر رہا ہے

گجرات (جی پی آئی)چوہدری ظہور الٰہی شہید کا خاندان نسل در نسل اہل گجرات کے عوام کی خدمت کر رہا ہے ، پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے دور اقتدار کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں ، کارکردگی کی بناء پر مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں اور پاکستان کو خوشحال بنائیں ، ان خیالات کا اظہار کمانڈر چوہدری وجاہت حسین کے عظیم فرزند چوہدری حسین الٰہی نے حلقہ این اے 105اور حلقہ این اے 104کی یونین کونسل اخلاص گڑھ کے گائوں گھمن اور کریم داد میں منعقدہ مختلف انتخابی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ کے لوگ جو بھی مسائل لائیں گے انشاء اللہ حل کیے جائیں گے ، الیکشن سے پہلے بھی عوامی خدمت میں مصروف رہے ہیں اور الیکشن کے بعد بھی خدمت اور تابعداری میں کوئی کمی نہیں آئے گی ، یوتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے دست و بازو بنیں ہم گجرات کو پورے ملک کا سب سے خوبصورت شہر بنائیں گے ، گجرات بھی ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل ہو گا ، لوگوں کو روزگار فراہم کرینگے ، ملک کے نوجوان محنت کریں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں اور ووٹ دیتے وقت پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کی کارکردگی کو سامنے رکھیں ، پاکستان کے نظام کو بدلیں گے ، یہاں سب کو میرٹ پر انصاف سے نوکریاں ملیں ، چوہدری حسین الٰہی نے مذید کہا کہ ضلع گجرات کے لوگ 11مئی کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواروں کو کامیاب کریں انشاء اللہ آئندہ 5سال عوام کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے ، ہمارا جینا مرنا اہل گجرات کے ساتھ ہے ، ساری زندگی آپ کے ساتھ گزرے گی ، انشاء اللہ بزرگوں کی دعائوں سے نوجوانوں کی محنت سے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدوار کامیاب ہونگے ، انتخابی میٹنگ میں مرزا عمران بیگ ، چوہدری مسعود ، بلال وڑائچ ، محمد ندیم ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، وحید وڑائچ ، عبداللہ باجوہ ، نوید کھوکھر ، بلال گھمن ، خاور گجر ، وقاص گجر ، شاہد حسین ، نقاش گجر ، توقیر حیات ، ساول حیات ، منور حسین ، عبدالرزاق کھوکھر ، چوہدری عبدالرحمن آف سرائے ڈھنگ ، چوہدری صلاح الدین بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے
گجرات (جی پی آئی)حلقہ این اے 104میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، چوہدری وجاہت حسین کے فرزند نوجوان لیڈر چوہدری حسین الٰہی نے گزشتہ روز یونین کونسل اخلاص گڑھ کا انتخابی دورہ کیا ، اور QSFکے عہدیداران کے زیر اہتمام میٹنگز بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، حلقہ NA105میں چوہدری پرویز الٰہی کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں رحمان شہید روڈ پر مختلف کالجز کے سٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ، اور QSFکی تنظیم کے عہدیداران کا اعلان کیا ، انتخابی میٹنگ کا اہتمام خاور گجر ، وقاص گجر اور مون گجر نے کیا ، جبکہ حلقہ این اے 104کے علاقہ گھمن یونین کونسل اخلاص گڑھ میں بھی انتخابی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ، جو کہ ایک بہت بڑے جلسے کا روپ دھار گئی ، سینکڑوں نوجوانوں اور بزرگوں نے شرکت کی اور چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے امیدواران حلہ این اے 104چوہدری وجاہت حسین ، حلقہ پی پی 109چوہدری شفاعت حسین ، حلقہ پی پی 108چوہدری شجاعت نواز کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا ، انتخابی میٹنگ کا اہتمام QSFکے عہدیداران وحید وڑائچ ، عبداللہ باجوہ ، نوید کھوکھر آ ف گھمن ، بلا ل گھمن نے کیا ، کمانڈر چوہدری حسین الٰہی کا قافلہ کریم داد سیداں پہنچا تو چوہدری حسین الٰہی کا زبردست استقبال کیا گیا ، ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس کروایا گیا ، اور اپنے عظیم قائد چوہدری وجاہت حسین کے عظیم فرزند ارجمند کو پر جوش انداز کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا اور چوہدری حسین الٰہی کو پھولوں کی مالائیں پہنائیں ، کریم داد سیداں میں انتخابی میٹنگ کا اہتمام شاہد حسین نے کیا ، چوہدری حسین الٰہی کے قافلہ میں مرزا عمران بیگ ، چوہدری مسعود ، چوہدری شمشاد شبر آف نت ، بلال وڑائچ ، محمد ندیم ، نقاش گجر ، توقیر حیات ، ساول آفتاب ، منور حسین ، عبدالرزاق کھوکھر آف کلاچور ، عبدالرحمن سرائے ڈھنگ ، صلاح الدین آف سرائے ڈھنگ اور صحافی محمد سجیل خان و دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت قاضی سلطان محمود آوانی ، حضرت قاضی محبوب عالم آوانی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ بنگیال شریف میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی
گجرات (جی پی آئی)حضرت قاضی سلطان محمود آوانی ، حضرت قاضی محبوب عالم آوانی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ بنگیال شریف میں عظیم الشان محفل منعقد ہوئی ، محفل پاک کی صدارت صاحبزادہ پیر قاضی منصور الحق آوانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صاحبزادہ قاضی پیر رضوان منصور آوانی تھے ، خصوصی خطاب ممتاز عالم دین علامہ فاروق نوری نے کیا ، جبکہ نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے ، نعت رسول مقبول ۖ کا شرف عارف شاہد گوندل نے پیش کی ، اس سالانہ محفل میں امریکہ کی ممتازشخصیت چوہدری مہدی بھٹی نے خصوصی شرکت کی ، نثار احمد نثاری ، شیخ شفیق ، حاجی اقبال صراف و دیگر نے شرکت کی ، اس محفل کا اہتمام مرید خاص حاجی میاں خاں نے کیا ، ہزاروں کی تعدادمیں عقیدت مندوں نے شرکت کی ، جن میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 113کے امیدوار چوہدری شرافت حسین نے حلقہ کی مختلف یونین کونسلز کا طوفانی دورہ کیا
گجرات (جی پی آئی)حلقہ پی پی 113کے امیدوار چوہدری شرافت حسین نے حلقہ کی مختلف یونین کونسلز کا طوفانی دورہ کیا ، اور لوگوں سے ملاقاتیں کیں ، اور لوگوں کو PTIکے منشور سے آگاہ کیا اور لوگوں کو قائل کیا کہ ملک میں تبدیلی کیلئے لوگ عمران خان کا ساتھ دیں ، چوہدری شرافت حسین نے ٹوپہ آدم ، ٹوپہ عثمان ، ڈنگہ ، کھوڑی عالم اور دیگر دیہاتوں میں بھی گئے ، ہر جگہ لوگوں نے چوہدری شرافت حسین کا خیر مقدم کیا اور عہد کیا کہ ملک میں بوسیدہ نظام کے خاتمے کیلئے PTIکا ساتھ دینگے ، چوہدری شرافت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کا موارل بلند کرینگے اور ملک کو خوشحال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گزشتہ روز PP111کے نامزد امیدوار حاجی عمران ظفر نے گجرات کے معروف مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما میاں مشتاق ٹھیکیدار ، چوہدری لال ٹوپہ یوسی 57ٹوپہ بلاک میں ایک کارنر میٹنگ میں خطاب
گجرات (جی پی آئی)گزشتہ روز PP111کے نامزد امیدوار حاجی عمران ظفر نے گجرات کے معروف مسلم لیگ ن کے ممتاز راہنما میاں مشتاق ٹھیکیدار ، چوہدری لال ٹوپہ یوسی 57ٹوپہ بلاک میں ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت ہوتی تو 5سال میں 20، 20گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی ، اور نہ سی این جی پر اتنی لمبی لمبی قطاریں نہ ہوتی اور نہ آئے روز اس غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ، حاجی عمران ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ ق لیگ ، پی پی پی اپنے دل سے اس بات کا خیال نکال دے کہ موجودہ الیکشن میں وہ دھاندلی ، غنڈہ گردی کرے گی ، اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ق لیگ والوں نے پانچ سال میں گجرات میں اپنے آدمیوں کے ہاتھوں غریب لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ اور جعلی رجسٹریاں کروا کر زمینیں فروخت کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا تھا ، مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ق کے ساتھ ملکر پانچ سال میں عوام کو کن مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، انشاء اللہ 11مئی کو باشعور عوام ان غنڈوں اور لیٹروں کو شکست فاش سے دوچار کرے گی ، اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو کامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کرے گی ، انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف میاں برادران ہی ملک کے محب وطن لیڈر ہیں ، مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ثناء اللہ بٹ نے کہا کہ 11مئی کو شیر پر مہر لگا کر این اے 105چوہدری مبشر حسین اور پی پی 111کے امیدوار حاجی عمران ظفر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں اس دفعہ پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن بھاری اکثیریت سے کامیاب ہو گی ،اس کارنر میٹنگ میں سرفراز احمد بٹ ، میاں مشتاق ٹھیکیدار ، چوہدری لال ٹوپہ ودیگر راہنمائوں نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حویلی حاجی محمد دین یوسی 47امین آباد کی مغل برادری نے حاجی ناصر محمود ، حاجی عمران ظفر اور چوہدری مبشر حسین پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
گجرات (جی پی آئی)حویلی حاجی محمد دین یوسی 47امین آباد کی مغل برادری نے حاجی ناصر محمود ، حاجی عمران ظفر اور چوہدری مبشر حسین پر اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے عظیم مغل صدر مغل ویلفیئر سوسائٹی ، بابر مغلف ، مبشر حسین مغل ، صابر حسین ، ظہیر عباس مغل اور دیگر اہل علاقہ کے معزز راہنمائوں نے موجودہ حالات کی پیش نظر مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اور کہا کہ 11مئی کو انشاء اللہ گجرات سے مسلم لیگ ن کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے اور انشاء اللہ اسی دفعہ پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ہونگے اور مسلملیگ ن کے قائدین ہی ملک کے تمام مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور بحرانوں سے غریب عوام کو چھٹکارا دلایں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گزشتہ روز ایمپائر ہائو س گجرات میں حسینیہ ٹرسٹ کے سربرہ و ملت جعفریہ کے سرپرست اعلیٰ میر الطاف حسین جعفری سے خصوصی ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گزشتہ روز ایمپائر ہائو س گجرات میں حسینیہ ٹرسٹ کے سربرہ و ملت جعفریہ کے سرپرست اعلیٰ میر الطاف حسین جعفری سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات کے دوران سلیم سرور جوڑا نے اپنی ترجیحات اور پالیسیوں سے آگاہ کیا اور ملت جعفریہ کے راہنمائوں سے دعا کی استدعا کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری یار محمد جوڑا ، چوہدری جاوید جوڑا ، چوہدری بلال جوڑا ، چوہدری ہاشم جوڑا ، رضوان جوڑا ، عثمان جوڑا اور منتظر مہندی بھی تھے ، جبکہ صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور ورائچ ، جنرل سیکرٹری پروفیسر سرفراز حسین جعفری ، میر مشتاق حسین جعفری ، جواد حسین جعفری ، سید الطاف عباس کاظمی صدر شیعہ علماء کونسل ، رضا حسن نقوی ، و دیگر بھی موجود تھے ، میر الطاف حسین جعفری نے کہا کہ ہم تمام امیدواروں کے بارے میں اپنے مشترکہ اجلاس میں تبادلہ خیال کریں گے اور جس امیدوار کے منشور سے ہم متفق ہوئے اسے ووٹ دیا جائیگا ، اور جلد ہی لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے نے سیاسی جماعتوں کے امیدواران کے بڑے بڑے بینرز اور بورڈز اتارناکا کام شروع کردیا ‘
گجرات (جی پی آئی)ٹی ایم اے گجرات نے شہر بھر میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے بڑے بینرز اور بورڈز اتارنے کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران کی طرف سے لگائے گئے بڑے بڑے بینرز اور بورڈز اتارنے کا کام شروع کردیا ہے ‘ٹی ایم اے کی ا نتظامیہ اورورکر ز نے سڑکوں پر نصب تمام بورڈزاور بینرز کو الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اتارنا شروع کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے رانا مشرف علی ناز کے ہمراہ چوہدری احمد سعید سے ملاقات کی
گجرات (جی پی آئی)چیئرمین گجرات معاشی انقلاب فورس عمر مسعود فاروقی نے رانا مشرف علی ناز کے ہمراہ چوہدری احمد سعید سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران میاں نواز شریف کے دورہ گجرات کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا گیا ، چوہدری احمد سعید نے عمر مسعود فاروقی کی خدمات کو بے حد سراہا ، جنہوں نے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن گجرات نے لاہور ٹیکس بار کے ممبران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ہنگامی اجلاس بلایا ،
گجرات ( جی پی آئی)گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن گجرات نے لاہور ٹیکس بار کے ممبران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا ہنگامی اجلاس بلایا ، جس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہم لاہور بار اور لاہور ٹیکس بارکے ساتھ ہر معاملہ میں شانہ بشانہ چلیں گئے اور ایڈیشنل کمیشنر انکم ٹیکس فرخ مجید اور اسکے عملے کے اس غلط غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، اور بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور تمام اہل کار جنہوں نے لاہور ٹیکس بار اور لاہور بار کے معزز ممبران /عہدیداران کے ساتھ زیادتی کی ہے ان کو معطل کیا جائے اور کمیشنر فرخ مجید کے اخلاف انضباطی کاروائی کی جائے گجرات ٹیکس بار ایسوسی ایشن لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات میں ڈکیتی کی واردات میں ایک خاتون سے ڈاکو نقدی اور سرکاری دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے
گجرات ( جی پی آئی)گجرات میں ڈکیتی کی واردات میں ایک خاتون سے ڈاکو نقدی اور سرکاری دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ میں مرغزار کالج کی پرنسپل شاہین مفتی اپنی کار پر سوار ہوکر جارہی تھیں کہ راستے میں نا معلوم ڈاکوئوں نے انہیں روک کر ان سے نقدی ‘زیورات اور سرکاری دستاویزات چھین لیں اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ سول لائن نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات کچہری چوک میں بم کی افواء نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
گجرات (جی پی آئی)گجرات کچہری چوک میں بم کی افواء نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں بتایا کہ گزشتہ روز گجرات کچہری چوک میں اچانک بم دیکھے جانے کی افواء پھیل گئی بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ کے بعد علاقہ کو کلیرء قرار دیدیا اس موقع پر ڈیڑھ گھنٹہ تک روڈ پر ٹریفک جام رہی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممتاز مسلم لیگی رہنماء مہر شیراز رضا کی رہائشگاہ محلہ مسلم آباد مسلم لیگ خواتین کا عظیم الشان اکٹھ آج 24اپریل کو ہوگا
گجرا ت( جی پی آئی ) ممتاز مسلم لیگی رہنماء مہر شیراز رضا کی رہائشگاہ محلہ مسلم آباد مسلم لیگ خواتین کا عظیم الشان اکٹھ آج مورخہ24اپریل کو ہوگا جس میں مسلم لیگ ق کی رہنماء سمیرا الٰہی ‘صفیہ جاوید چوہدری بیگم چوہدری وجاہت حسین سمیت دیگر خواتین خطاب کرینگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ناظم غلام رسول شارق کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا
گجرا ت ( جی پی آئی) سابق ناظم غلام رسول شارق کے والد محترم حاجی محمد رمضان جو گزشتہ روز وفات پا گئے تھے ان کی تعزیت کیلئے آنیوالوں کا تانتا بندھا رہا تعزیت کرنیوالوںمیں سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری پرویزالٰہی ‘چوہدری طاہر ترکھا’چوہدری ندیم ملہی ‘چوہدری طارق دراجی ‘چوہدری توصیف لیاقت سابق ناظم ہریہ والا ‘چوہدری احسان اللہ باگڑی ‘قاضی ظفر اللہ سابق صدر بار گجرات ‘ملک رشیدکھوکھر غربی ‘ملک عبدالرحمن کھوکھر غربی ملک ساجد کھوکھرغربی چوہدی نثار ایڈووکیٹ ‘ندیم شہزاد ایڈووکیٹ ‘مدد علی شاہ ‘سید نور الحسن شاہ ‘چوہدری حبیب ایڈووکیٹ ‘ڈاکٹر عنصر ‘ڈاکٹر خرم شہزاد ‘ڈاکٹر زاہد ظہیر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی ‘منظور کھوکھر جنید ایڈووکیٹ ‘چوہدری گل نواز ایڈووکیٹ ‘صداقت حسین ‘چوہدری ظہیر وڑائچ ‘چوہدری جاوید ساروچک ‘شوکت ولایت ڈار کامران ڈار ‘نذیر مینجر حبیب بنک منصف احمد شبیر احمد اے سی واپڈا ‘مرزا احسان ایکسین واپڈا ‘میاں امتیاز ایس ڈی او واپڈا ‘اکبر خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انشاء اللہ کامیابی کے بعد شہر یوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا:چوہدری وقار نادر جوڑا
گجرات ( جی پی آئی) آزاد امیدوار حلقہ پی پی 111چوہدری وقار نادر جوڑا نے کہا ہے کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد شہر یوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اچھے او ربرے کی پہچان کریں گیارہ مئی قبضہ گروپ کی ناکامی کا دن ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ علی پورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری وقار نادرجوڑا نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جس طرح عوام کولوٹا اس کی مثال نہیں ملتی اب ملک میں تبدیلی کیلئے عوام کو انتخابی نشان بارہ سنگھا پر مہر لگا کر یہ ثابت کرنا ہوگا کہ عوام کسی لیٹرے اور چوڑ کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ گیارہ مئی کو گجرات کے عوام کو کامیابی کی نوید سنائینگے اور جو سونامی کے دعویدار ہیں وہ بری طرح شکست سے دوچار ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پورا حلقہ ہمارے ماضی کو جانتا ہے ہم نے ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبو دکی بات ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیںگے ا نہوں نے مزید کہاکہ خوشحال اور مضبوط پاکستان کی تکمیل کیلئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں تو عوام پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میدا ن میں آیا ہوں اور کامیابی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی:محمد انور شیخ
گجرات ( جی پی آئی) آزاد امیدار حلقہ پی پی 111وسینئر صحافی محمد انور شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے میدا ن میں آیا ہوں اور کامیابی کے بعد شہر کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہوگی شہری شہر میںسیاست کی تبدیلی کیلئے استری پر ہر لگا کر کامیاب بنائیں ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے یونین کونسل 49میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انورشیخ نے کہاکہ پاکستان میں جتنے بھی حکمران آئے ہیں انہوں نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام کومزید مشکلات سے دوچار کیا ہے انشاء الللہ حلقہ پی پی 111سے کامیابی کے بعد اپنے حلقہ کی تقدیر بدلنے کیساتھ ساتھ حلقہ کے مسائل کو بھی حل کیا جائیگاا انہوں نے کہاکہ حلقہ پی پی 111کی تمام برادریوں کی حمایت حاصل ہے انشاء اللہ گیارہ مئی کو کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے بڑے انتخابی بینرز لگا کر ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اس سلسلہ میں ریٹرننگ آفیسرکو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے تما م وسائل برئوے کار لائے جائیں گے:ڈی سی او گجرات
گجرات(جی پی آئی)ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے تما م وسائل برئوے کار لائے جائیں گے، الیکشن کمشن کے مقرر کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرامد یقینی بنایا جا ئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ای ڈی او ز ایاز طارق، چوہدری محمد نواز، رائو محمد خالد، ڈی او سی شجاع قطب ، فیاض موہل،اسسٹنٹ کمشنرز عمر فاروق، افضل تارڑ، مظہر اقبال، چوہدری عزیز،ذولفقار باگڑی، محمود تمنا ، سیکرٹی آر ٹی اے محسن ریاض اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ الیکشن کمشن کی ہدایات اور پنجاب حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کے لئے انتظامات کو تیزی سے حتمی شکل دی جارہی ہے تما م سرکاری محکموں کے سربراہان ایسے تمام ملازمین کو فوری الیکشن ڈیوٹی کے لئے ریلیو کر دیںجنکی الیکشن ڈیوٹی لگائی جاچکی ہے تاکہ وہ ٹرنینگ حاصل کر سکیںجبکہ دفاتر کا نظام چلانے کے لئے فوری متباد ل کا انتظام کیا جائے تاکہ عوام کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی سی او نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ کا حق استعما ل کرنا ہر ملاز م کا حق ہے تاہم انہیں کسی بھی نوعیت کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کمشن کی ہدایات کے مطابق عوام میں ووٹ ڈالنے کا شعور اجاگر کرنے کے لئے آگہی مہم جلد شروع ہوگی جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوںمیں بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کئے جائیں گے۔ انہوں نے واضع کیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرامد یقینی بنایا جائے گا جبکہ اس مقصد کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں۔ڈی سی او آصف بلال لودھی نے کہا کہ عام انتخابات کا شفاف اور غیر جانبدارانہ انعقاد ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ عوام آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعما ل کر کے قیاد ت کا انتخاب کر سکیں جو آئند ہ پانچ سال تک ملک کا انتظام چلائے گی۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کی وہ الیکشن کے حوالے سے اپنے کردار کو بہتر سے بہتر انداز میں ادا کر یں۔ اس موقع پر ضلع میں سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر کے تما م فیلڈ دفاترکے سربراہان ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے فوری سروے کرائیں:ڈی سی او
گجرات(جی پی آئی)ضلع بھر کے تما م فیلڈ دفاترکے سربراہان ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے فوری سروے کرائیں اور اس خطرناک مرض کا باعث بننے والے لاروے کی تلفی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بارے سرٹیفیکیٹ پیش کیا جائے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ اس بارے 25اپریل کو رپورٹ پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آصف بلال لودھی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محکمہ صحت، تعلیم ، انتظامیہ اور ٹی ایم ایز کے افسران نے شرکت کی۔انہوں نے ڈی اوانٹر پرائزز اورڈی ا و لیبر کو ہدایت کی فوری طور پرضلع میں واقع ٹائر شاپس کے حوالے سے رپورٹ تیا ر کریںتاکہ ڈینگی کنٹرول کے لئے اقدامات کو موثر بنایا جاسکے اور عوام کو اس خطرناک مرض سے بچایا جاسکے۔واضع رہے کہ ضلع میں ڈینگی کنٹرول کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور سے ایک اعلی سطحی ٹیم بھی جلد گجرات کا دورہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوامی عدالت میں 11مئی کو تاریخ ساز احتساب ہوگا:یاور عباس
گجرات(جی پی آئی ) عوامی عدالت میں 11مئی کو تاریخ ساز احتساب ہوگا۔ پانچ سال تک عوام کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ووٹ کے حقدار نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110یاورعباس آف کنجاہ نے گزشتہ روز انتخابی مہم کے دوران عوامی حلقوں سے ملاقات میں کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹیاں بدلنے اور موروثی سیاست کو فروغ دینے والوں کے خلاف عوام متحد ہوکر 11مئی کو اپنا فیصلہ سنائیں گے ۔عوام پروٹوکول اور اسلحہ کلچر سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کرنے اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن کے میدان میں اترے ہیں ۔ غریب عوام کا حقیقی معنوں میں نمائندہ ہوں اور فخر ہے کہ میرا تعلق غریب طبقہ سے ہے ۔ انہوںنے کہا اشرافیہ راج کے خاتمہ سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے اور ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام پارٹیوں کی بے اصولیوں سے تنگ آکر ہمیں پذیرائی دے رہے ہیں ۔ انشاء اﷲ 11مئی کا سورج غریب عوام کی جیت کی نوید سنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امیدوار صوبائی اسمبلی PP111یاور عباس نے غلام رسول شارق کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
گجرات(جی پی آئی ) آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 110یاورعباس نے اپنے ایک بیان میں سابق ناظم یوسی ساروکی رانا غلام رسول شارق ایڈووکیٹ کے والد محترم رانا محمد رمضان کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اﷲ تعالیٰ سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔