ڈنگہ کی خبریں 23.04.2013

ڈنگہ : موضع برنالی کے معروف زمیندار صوبیدار میاں خاں ٹھیکریہ و دیگر نے چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کر دی

ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) موضع برنالی کے معروف زمیندار صوبیدار میاں خاں ٹھیکریہ ، چوہدری جاوید اقبال ٹھیکیدار ، چوہدری صفدر برنالی نے انتخابی مہم کے اکٹھ میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی لا تعداد برادریوںاور اہلیان برنالی سمیت سینکڑوں افراد نے کھلے عام حمایت کا اعلان کر دیا ۔ جب مہمانِ خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں اپنے قافلے کے ہمراہ برنالی پہنچے تو وہاں پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔ اس حمایتی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ہونے حمایتی اکٹھ میں صوبیدار میاں خاں ٹھیکریہ ، قاری عبدالخالق ، چوہدری صفدر برنالی ، چوہدری صفدر حسین نے حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو11 مئی کو کامیابی دلا کر اپنا حقیقی فرض ادا کریں گے ۔ اور آج ہم عہد کرتے ہیں کہ باقی تمام سیاست دانوں سے بہت بہتر قابل سیاست دان ثابت ہوں گے ۔ جس طرح انہوں نے ان 5 سالوں میں انتھک محنت کی ہے اس کا پھل بھی انہیں ضرور ملے گا ۔ اور سابق ایم پی اے کو بے پناہ شکست ہو گی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے ایک بہت بڑے پنڈال میں کہا کہ میں اہلیانِ برنالی کی غیور عوام کا آج قرض دار ہوں کہ جنہوں نے ووٹوں کی جگہ پھول نچھاور کیے ہیں ۔ میں انشاء اللہ تعالیٰ آپ کا یہ قرض 11 مئی کے بعد اتاروں گا ۔ غریب عوام کی دعائوں سے کامیابی میرا مقدر بنے گی اس حمایتی اکٹھ میں چوہدری طارق محمود اعوانہ ، چوہدری شاقی دلانوالہ ، چوہدری خالد مہندی کسانہ دھکڑانوالی ، ناظم خاں کالس ، چوہدری عارف ٹھیکریہ ، حاجی لعل خاں ٹھیکریہ ، کلیم حسین کھٹانہ ، سابق ممبر نادر خاں ٹھیکریہ ، چوہدری گل محمد ٹھیکریہ ، محمد اقبال چوہان ، ڈاکٹر محمد طالب ، چوہدری ناظم حسین کالس، چوہدری رحمت خاں کھٹانہ ، چوہدری سجاد احمد ٹھیکریہ ، چوہدری اللہ دتہ ٹوپہ ، چوہدری محمد رفیق مالک، عبدالغنی مہاجر ، میاں خورشید ، حاجی رحمت خاں ، حاجی فتح خاں ممبر ، حاجی نواب ٹوپہ سمیت سینکڑوں افراد شریک تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ پی پی 113 ٹھٹھہ پوڑ کے 23 بڑی برادریوں کے سرکردہ سربراہان نے اعجاز رنیاں اور قمر زمان کائرہ کی حمایت کر دی
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) حلقہ پی پی 113 ٹھٹھہ پوڑ کے 23 بڑی برادریوں کے سرکردہ سربراہان جن میں ملک محمد یونس ایڈووکیٹ ، چوہدری اعجاز احمد کسانہ ، چوہدری محمد اسلم ، چوہدری محمد عمران مہر ، چوہدری منظور احمد چوہان ، چوہدری عبدالمجید چوہان، تقویم احسن مہر ، صوبیدار منصور احمد حاجی احمد کسانہ ، نوید اصغر مہر ، چوہدری عارف گیگی ، ملک ماسٹر محمد انور ، سیٹھ صدر دین ، بائو صغیر اسلم ، فوجی محمد اسلم بوگڑا ، حاجی فاروق احمد کھٹانہ اور اہلیان ٹھٹھہ پوڑ نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں حلقہ این اے 106 امیدور قومی اسمبلی چوہدری قمر زمان کائرہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس موقع پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ تعالیٰ متفقہ طور پر چوہدری برادران کی ہدایت پر قمر کائرہ کو کامیابی دلائیں گے ۔ اور ٹھٹھہ پوڑ کے معززین علاقہ کے انتہائی مشکور ہیں کہ جنہوں نے میری مشاورت سے پیپلز پارٹی کو سراہتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ بھائیوں نے جو قربانیاں دیں ہیں انشا ء اللہ تعالیٰ ہم ان کا بھرپور ازالہ کریں گے ۔ اور آپ بھائیوں کا اعتماد ہی ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔ اس موقع پر حمایتی اکٹھ سے چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میں نے اہلیان ٹھٹھہ پوڑ کی گیس منظور کروا دی ہے ۔ جو جلد ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گی ۔ میں نے ان 5 سالوں میں ساڑھے 15 ارب روپیہ حلقہ میں جس میں گلیاں ، نالیاں ، بجلی اور سوئی گیس کے منصوبے شامل تھے ۔ آپ مجھے OPF کے لیے جگہ دیں میں انشاء اللہ تعالیٰ ٹھٹھہ پوڑ میں OPF سکول بنوائوں گا ۔ شہباز شریف نے اربوں روپیہ تندوروں ، اور سو ارب روپیہ جنگلہ بس کے پراجیکٹس پر ضائع کیے ۔ جب ہمیں حکومت ملی تو اس وقت ملک میں دہشت گردی اور ملک کے حالات سنگین تھے ہم نے اپنے دورِ اقتدار میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار منصوبے مکمل کیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ بھائی اس دفعہ بھی مجھے کامیاب کروائیں گے ۔ میں نے ضلع گجرات کی بگ کو داغ نہیں لگنے دیا ۔ تمام میڈیا اور عوام جانتے ہیں کہ ہم نے ایک روپے کی کرپشن نہیں کی ۔ کائرہ خاندان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عرصہ دراز تک سابق ایم پی اے کا مخلصانہ ساتھ دیا لیکن اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھی منافقت کی پالیسی اپنائے رکھی ،قاضی عبدالحفیظ محمدی سیفی کا اعجاز رنیاں کے حمایتی اکٹھ سے خطاب
ڈ نگہ ( محمدبلال احمد بٹ) موضع کھوڑی عالم اور بھائو گھسیٹ پور میں پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے حمایتی اکٹھ سے ممتاز سماجی شخصیت قاضی عبدلحفیظ محمدی سیفی نے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز تک سابق ایم پی اے کا مخلصانہ ساتھ دیا لیکن اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ہمارے ساتھ بھی منافقت کی پالیسی اپنائے رکھی سابق ایم پی اے نے اپنے دورِ اقتدار میں اپنے ساتھیوںکے ساتھ بھی فرعونیت کا رویہ اپنائے رکھا اور اپنے حواریوں ،پٹواریوں اور سرکاری افسران کے ذریعے بے پناہ کرپشن کی ۔ سرکاری ملازمین سے کرپشن میں اپنا حصہ وصول کرکے ان کو عوام پر ظلم و ستم کرنے اور لوٹ مار کرنے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ جس کی وجہ سے غریب لوگ ایک ایک فرد کے لیے پٹواریوں اور تھانیداروں کو ہزاروں روپے دیکر اپنے جائز کام کروانے پر بھی مجبور ہو گئے ۔ سابق ایم پی اے نے زمینوں کی خریدو فروخت میں ناجائز طورپر ہم سے 30 لاکھ روپے طاقت کے زور پر وصول کیے جبکہ اپنے منظور نظر پٹواریوں کے ذریعے اپنے حواریوں کو نوازتے ہوئے لاکھوں روپے زبردستی دلوائے اور لوگوں پر ظلم و ستم کرتے رہے ۔ سرکاری مشینری اور ملازمین کے زور پر حلقہ پی پی 113 کو اپنی ذاتی جاگیر بنانے والے سابق ایم پی اے کی کرپشن زدہ سیاست 11 مئی کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی اور حلقہ پی پی 113 کی باشعور عوام چوہدری اعجاز احمد رنیاں کو تاریخ ساز فتح دلا کر سابق ایم پی اے کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ماضی کا حصہ بنا دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :موضع کھوڑی عالم میں چوہدری الیاس ممبرو دیگر چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کر دی
ڈ نگہ (محمد بلال احمد بٹ) موضع کھوڑی عالم میں چوہدری الیاس ممبر ، چوہدری مختار ، چوہدری رحمت خاں ، چوہدری محمد ارشد ، چوہدری محمد نذر ، چوہدری فرمان علی ، چوہدری شان ، چوہدری غلام رسول صوبیدار چہودری جلال خان نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوا ر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کی اس موقع پر اس حمایتی اکٹھ میں چوہدری مالک ، قاضی عبدالحفیظ ، چوہدری ظفر اقبال ، چوہدری رحمت خان ، چوہدری عبدالمجید ، چوہدری اختر علی ، چوہدری صفدر حسین ، چوہدری الیاس ممبر ، چوہدری خالد جٹ ، حاجی احمد جٹ ، چوہدری انصر جٹ ، چوہدری لعل خان ، چوہدری مختار احمد ، چوہدری ریاض احمد ، چوہدری چراغ حسین ، چوہدری غلام رسول ، صوبیدار چوہدری جلال خان ،چوہدری ارشد ، قاری مرتضےٰ ، چوہدری حبیب اللہ ، چوہدری محمد اکرم ، چوہدری غلام رسول ، چوہدری محمدافضل ، چوہدری ملک خاں ، چوہدری عبدالباسط ، چوہدری فرمان ، چوہدری محمد شبیر ، چوہدری امیر احمد ، چوہدر محمد اشرف ، چوہدری منظم ، چوہدری قمر ، حافظ میاں امجد علی ، مولوی نواب ، چوہدری محمد خان ، چوہدری محمد زمان ، چوہدری اعجاز احمد ،چوہدری ابراہیم ، چوہدری میاں خان ، حاجی محمد حسین ، چوہدری محبت خان ، چوہدری اسحاق کسانہ ، چوہدری عابد انور ٹوپہ بھی شریک تھے ۔ جبکہ موضع بھائو گھسیٹ پور میں چوہدری محمد اکرم پسوال ، چوہدری محمد امین پسوال ، چوہدری وارث پسوال ، چوہدری دلدار پسوال نے پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیا ں کی ایک بہت بڑے اکٹھ میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر چوہدری افضال حاں مراڑیہ ، چوہدری مزمل حسین چیلیانوالہ ، چوہدری وارث پسوال ، چوہدری بہاول بخش پسوال ، چوہدری محمد اقبال مہر ، چوہدری احسان علی پسوال ، چوہدری محمد اقبال اعوانہ ، چوہدری محمد اشرف گورسی ، چوہدر ی اکرم پسوال ، چوہدری حمزہ پسوال ، محمد شعیب ، چوہدری عبدالرحمن ، چوہدری عامر شہزاد ، عامر سعید ، شہبا ز آعوانہ ، ابوبکر پسوال ، ناصر سعید احمد ، عرفان علی ، قمر مہاجر ، چوہدری ناصر پسوال ، چوہدری ایوب پسوال ، چوہدری اقبال مہر ، چوہدری رئوف مہر ، چوہدری بہائو ل بخش ممبر ، چوہدری افتخار محمد ، چوہدری نواب پسوال ، چوہدری ریاض ٹھیکریا، حاجی شہباز ٹھیکریا ، چوہدری امجد ٹھیکریا ، چوہدری محمد انور ٹھیکریا سمیت سینکڑوں افراد حمایتی اکٹھ میں موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری برادران کے دورِ اقتدار میں 36 ہزار کلو میٹر سٹرکیں بنیں، گجرات میں یونیورسٹی اور 1122 ریسکیو ٹیم ان کے اہم کارنامے ہیں
ڈ نگہ ( محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیا ں نے موضع بھائو گھسیٹ پور ، کھوڑی عالم میں حمایتی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آپ بھائیوں کی دعائوں سے 11 مئی کو ہم بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ چوہدری برادران نے دورِ اقتدار میں 36 ہزار کلو میٹر سٹرکیں بنوائیں ، گجرات میں یونیورسٹی اور 1122 ریسکیو ٹیم ان کے اہم کارنامے ہیں ۔ انہی کے نقش ِ قدم پر چلتے ہوئے انشاء اللہ تعالیٰ 11 مئی کو عوام کی دعائوں سے کامیابی حاصل کرکے حلقہ پی پی 113 میں تعمیر ترقی کا پہیہ چلے گا ہم نے ہمیشہ جو بھی کہا کھلے عام کہا اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور ظالم کے آگے ہم ننگی تلوار ہوں گے ۔ اور حلقہ میں فرعونوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ انہوں نے جو حلقہ میں اجارہ داری بنائی ہوئی ہے ان کا خاتمہ بھی جلد ہو گا ۔ اور عوام کو ایک ہمارے جیسا مسیحا ملے گا جو مظلوم کا بھرپور ساتھ دے گا اور ظالموں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور مظلوم کا ساتھ دینا ہے ۔ کرپشن کی سیاست نہ ہمارا وطیرا ہے اور نہ ہی ہم کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دیں گے ۔ عوام کے خون پسینے کی کمائی صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جائے گی ۔ ہم صرف عوام کے نمائندے ہیں اور عوامی دولت عوام کی امانت ہے ۔ آپ لوگوں کا پیار اور محبت ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ۔ کامیابی کے بعد آپ لوگوں کی خدمت اور آپ کی محبتوں کا بھرپور جواب دینا ہماری اولین ترجیح ہو گا اور آپ سب خود کو ایم پی اے تصور کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت نے پانچ سالوں میں وطن عزیز کو دشمن فوج کی طرح مال غنیمت سمجھ کر لوٹا،چوہدری جعفر اقبال
ڈ نگہ (محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت نے پانچ سالوں میں وطن عزیز کو دشمن فوج کی طرح مال غنیمت سمجھ کر لوٹا،اور بے دردی سے سرکار اداروں کو تباہ کرتے ہوئے اپنے منظور نظر نااہل افراد کو اداروں کے سربراہان بنا کر ان کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا۔ریلوے ،پی آئی اے،واپڈاسمیت تمام ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ گے اور کرپٹ سیاست دان ملک کو بے دردی سے لوٹتے ہوئے پانچ سال تک کرپشن میں مصروف رہے۔اور ہمارے مخالفین سابق ایم این اے اس زرداری مافیا کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے حلقہ پر توجہ دینے کی بجائے پانچ سال تک ان کی کرپشن کا تحفظ کرنے میں مشغول رہے ۔سابق حکمرانوں کی پاکستان کی غریب عوام کے ساتھ کی گئی زیادتیاں ناقابل معافی ہیں اور انشاء اللہ پاکستان کے عوام میاں نواز شریف کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے سابق حکمرانوں اور انکے حواریوں کا بھرپور احتساب کرتے ہوئے انکو نشان عبرت بنا دیں گے۔انشاء اللہ پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم میاں نواز شریف صاحب ہی ہونگے اور وہ اقتدار میں آکر سابق لٹیر ے سیاست دانو ں سے ایک ایک پائی کا حساب لے کر لوٹی ہوئی ملک کی دولت قومی خزانے میں واپس لائیں گے ۔پاکستان کی باشعور عوام 11 مئی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان کے حقیقی لیڈر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک کو ترقی کی شاہر اہ پر گامزن کیا جاسکے ۔انشاء اللہ 11 مئی کو حلقہ این اے 106 سمیت ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ ن عوامی طاقت سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11 مئی کو پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 113 سمیت عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈ نگہ ( محمد بلال احمد بٹ) امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 پاکستان تحریک انصاف چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ نے گذشتہ روز مختلف مقامات پر اپنے حمائتی اکٹھوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس سے گذارش ہے کہ اگر وہ پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں او رملک میں کرپشن زدہ سیاست کا خاتمہ کرکے حقیقی جمہوریت لانا چاہتے ہیں تو اس مرتبہ اپنے ووٹ کا ہر صورت استعمال کریں اور انتہائی سوچ سمجھ کرکریں۔کیونکہ گذشتہ ادوار میں کرپٹ سیاست دانو ں سے مایوس عوام نے پولنگ اسٹیشن پر جاکر اپنا حق رائے دہی استعما ل کرنے کی بجائے ووٹ کا سٹ نہیں کیا جسکی وجہ سے ووٹنگ کی شرح بے حد کم ہونے کے باوجود اکثریت ہونے کی بناء پر وہی کرپشن زدہ موروثی سیاست دان اسمبلیوں میں پہنچتے رہے علاوہ ازیں ماضی میں بہت زیادہ سیاسی شعور نہ ہونے کی وجہ سے دھڑوں اور گلیوں نالیوں کی سیاست ہوتی رہی اور عوام ان کرپٹ سیاست دانوں کے ہاتھوں گلیوں ،نالیوں اور سکولو ں کے وعدوں پر بلیک میل ہوکر ان کو ووٹ دیتے رہے جبکہ گلیاں ،نالیاں اور دیگر ترقیاتی کام اپنی جیب سے مکمل نہیں کروانے ہوتے تھے بلکہ یہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے تکمیل پذیر ہوتے تھے اور اسکا بڑا حصہ ان کرپٹ سیاست دانوں کے اکاؤنٹس میںچلا جاتاتھا جبکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق تھا۔اس دفعہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اب گلیوں نالیوں اور تھانہ کچہر ی کی سیاست سے بالا تر ہوکر ہمیں صرف و صرف پاکستان کیلئے بہت سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا ہر صور ت استعمال کرنا ہوگا آج اگر ہم نے یہ موقع ضائع کردیا تو ہماری ان لمحوں کی خطائوں کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلیں صدیوں تک بھگتیں گی اور یہی ملک و قوم کا خون چوسنے والے کرپٹ سیاستدان دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ کر عوام کو استحصال کرتے رہیں گے اپنے بچوں کے مستقبل پاکستان کی بقا اور استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیکر ہمارے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک میں حقیقی جمہوری انقلاب لا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا سکے ۔ 11 مئی کو پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 113 سمیت عمران خان کی قیادت میں ملک بھر میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرے گی ، کیونکہ یہ ایک الیکشن نہیں بلکہ ایک جنگ ہے کرپشن ، دہشت گردی ، قبضہ مافیا ، کمیشن مافیا ، لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی کے خلاف ، پاکستان کے پسے ہوئے مظلوم طبقات کی اور انشا ء اللہ ہم یہ جنگ ہر صورت جیت کر رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :کنیال ہوٹل کے ایم ڈی تنویر احمد نے برادری دوستوں سمیت چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(نامہ نگار)کنیال ہوٹل کے ایم ڈی تنویر احمد نے برادری دوستوں سمیت چوہدری جعفر اقبال اور میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر حاجی اعجاز احمد ،سیٹھ منیر،قدیر ٹینٹ والے،زمان کریانہ والے،اویس قریشی،عمران جٹ،شیخ اشفاق ،حاجی کالا قصائی،چوہدری ظفر،چوہدری غضنفر سمیت دیگر افراد موجود تھے۔جبکہ کراڑی والا،اسماعیلہ شریف میں بھی میاں طارق محمود اور چوہدری جعفر اقبال کے کامیاب جلسہ کا انعقاد،ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جبکہ لمبوڑ میں چوہدری جعفر اقبال کی حمایت میں ایک بڑ ے اکٹھ کا اہتمام کیا گیا جہاں حمایتی اکٹھ میں چوہدری ظفر اقبال آف چکوڑی نے چوہدری جعفر اقبال کی نمائندگی کی۔حمایت کرنے والوں میں چوہدری وقار احمد،ماسٹر محمد یوسف،چوہدری محمد الیاس،سائیں محمد اکرم،چوہدری ظفر اقبال،چوہدری محمد خان،چوہدری عارف،چوہدری نادر نے اپنی برادری سمیت حمایت کی اور ان کی بھر پور انداز میں انتخابی مہم چلانے کا عزم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور ہوا میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے،چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)تحریک انصاف حلقہ پی پی113کے امیدوار چوہدری شرافت حسین ایڈووکیٹ آف سیکریالی نے کہا کہ اب تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور ہوا میں بڑے بڑے برج الٹ جائیں گے پانچ سالوں میں جس طرح غریب عوام کا خون نچوڑا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت بم دھماکوں نے پاکستان کی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اوپر ہونے والے مظالم کا بدلہ اپنے ووٹ سے لیں گے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے اچھے نمائندے منتخب کریں انشاء اللہ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور حلقہ میں نوجوان قیادت ہمارے ساتھ ہے اور انشاء اللہ نوجوان طبقہ ہی تبدیلی لائے گا،انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ عمران خان کے ویثرن کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہی بنائیں گے اور علاقہ میں تمام برائیوں کا خاتمہ کریں گے اور اس ملک کو بتایاپاکستان بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خالد مہدی کسانہ آف دھکڑانوالی ،چوہدری محمد شریف کسانہ دھکڑانوالی نے ساتھیوں اور دھڑے سمیت چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کر دی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میاں طارق محمود کے دیرینہ اور انتہائی قریبی مخلص ساتھی اورمضبوط ووٹ بینک رکھنے والی علاقہ بااثر ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری خالد مہدی کسانہ آف دھکڑانوالی ،چوہدری محمد شریف کسانہ دھکڑانوالی ،چوہدری محمد اصغر ،چوہدری جاوید سعی کسانہ،چوہدری طارق محمود کسانہ،غلام رسول کسانہ،محمد انور کسانہ ،چوہدری ظہور احمد ساہی نے ایک بہت بڑے اکٹھ میں میاں طارق محمود کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجازا حمد رنیاں کی بھرپور حمائت کا اعلان کردیا۔دھکڑانوالی آمد پر چوہدری اعجاز احمد رنیاں کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔حمائتی اکٹھ میں سیف اللہ ساہی ٹپیالہ،سجا د احمد پسوال ٹھیکیدار ،چوہدری شاہد اقبال ٹھیکریاں ،حاجی محمد لطیف چک محمود،محمد انور بگنہ،محمد ارشد بگنہ،حاجی احمد شاہ،خادم حسین شاہ،چوہدری محمد ریاض کسانہ ،عطاء محمد لودھا،محمد اختر لودھا،بشار ت حسین لودھا،محمد عنائت اعوانہ،محمد افضل چھماں ،سخی محمد چک حکیم ،میاں دلاور میانہ چک ،عبدالجبار دھکڑ،اسد حسین امراکلاں،چوہدری محمد اشرف پوستی امرا کلاں ،سابق کونسلر محمد شفیع امرا کلاں ،اکرم کھوکھر امراں کلاں،حاجی اظہر محمو د امراکلاں ،چوہدری عمران گجرامراں کلاں ،چوہدری محمد مالک لودھا،محمد حسین دھکڑانوالی،چوہدری باؤصدیق مٹوانوالہ،چوہدری محمد اعظم مہر چک محمود،فیصل بٹ سیکریالی،چوہدری بہاد ر بگنہ،محمد اسحاق غوری مغل سیکریالی،محمد شریف چوہان،امجد چوہان ،ماسٹر اشرف باہو،ماسٹر منظور شاہ،سید خادم حسین شاہ،سید احمد شاہ،چوہدری تنویر احمد چکوڑی بھیلوال،چوہدری سخی محمد چک حکیم ،چوہدری ریاض احمد ،چوہدری محمد انور ،محمد اشرف ،ضیاء الرحمن چکوڑی بھیلوال،چوہدری عمران چکوڑی بھیلوال سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گراٹیاں کی میاں برادری نے سید نورالحسن شاہ امیدوار حلقہ این اے106 کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) گراٹیاں کی میاں برادری نے سید نورالحسن شاہ امیدوار حلقہ این اے106 کی حمایت کا اعلان کر دیا،اس سلسلہ میں میاں عزیز احمد کے ڈیرے پر ایک اکٹھ ہوا،میاں عزیز احمد میاں سفیان عرف مٹھو،میاں محمد صدیق،میاں محمد عالم،میاں وقار احمد،میاں فضل حسین،میاں کرم داد،وسیم احمد،میاں لیاقت علی،میاں شفاعت حسین،میاں اظہر محمود،میاں شہزاد احمد شامل ہیں اس موقع پر حافظ شاہ محمد چکوڑا،چوہدری آفتاب احمد،چوہدری مختار احمد،سابق نائب ناظم چوہدری امانت کمالہ بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:میاں طارق محمودآف ڈھلیان نے چوہدری اعجاز رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(نامہ نگار)سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل گجرات شیل پٹرولیم ڈنگہ ڈھلیان شریف کے معروف زمیندار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت میاں طارق محمود ،میاں ماجد محمود انگلینڈ نے اپنی رہائشگاہ پر برادری دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھر پور حمائت کا اعلان کیا۔ اس حمائتی اعلان کے بعدچوہدری اعجاز احمد رنیاں نے کہا کہ میاں طارق محموداور میاں ماجد محمودنے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور انکی سماجی خدمات کی وجہ سے علاقہ میں ان کو انتہائی عزت کی نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے انکی خدمت خلق کی وجہ سے علاقہ میں ان کا ایک بہت مضبوط ووٹ بینک اور دھڑا موجود ہے میاںطارق محمود آف ڈھلیان اور میاں ماجد محمود کے اعلان حمائت سے ہمارے حوصلے بہت بلند ہوئے اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ہم اپنے دوستوں ،بھائیوں اور ساتھیوں کے تعاون سے نام نہاد نمائندگان کی انتقامی سیاست کو ماضی کا حصہ بنا دیں گے جنہوں نے اقتدار کے نشے میں اپنے سیاسی مخالفین پر بے تحاشہ جھوٹے مقدمات قائم کروائے اور انکو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ سرکاری مشینری کے بل بوتے پر بناتے رہے۔سابق ایم پی اے نے اپنے مخالفین پر اقتدار کے دور میں عرصہ حیات تنگ کرنے کی جو کوششیں کی وہ بری طرح ناکام ہوئیں۔ اور آج اسکے ظلم ستم کا نشانہ بننے والے لوگ ہماری حمائت کا اعلان کر کے یہ ثابت کررہے ہیں کہ اب طاقت زور کے پر اقتدار قائم رکھنے کا وقت ختم ہوچکا ہے اور باشعور عوام 11 مئی کو اپنے اوپر ہونے والے ہر ظلم کو کا جواب ووٹ کی شکل میںدیں گے ۔ہم میاں طارق محمود آف ڈھلیان اور میاں ماجد محمود کے بے پنا ہ مشکور ہیں جن کے اعلان حمائت سے مسلم لیگ ق مضبوط ہوئی ہے اور ہماری کامیابی روز روشن کی طرح عیا ں ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری ظفر اقبال،ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ،اظہر اقبال آف ہیلاں کی والدہ ماجدہ گذشتہ روز انتقال فرما گئیں،نماز جنازہ میں اہم افراد کی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ کے سابق ہیڈ ماسٹر اور ایس ایس ٹی چوہدری ظفر اقبال،ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ،اظہر اقبال آف ہیلاں کی والدہ ماجدہ گذشتہ روز انتقال فرما گئیں،نماز جنازہ میں اہم سیاسی سماجی اور تعلیمی صحافتی شخصیات نے شرکت کی ڈنگہ پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر چیف ایڈیٹر نئے حقائق ڈاکٹر غلام مصطفی،ڈاکٹر شفیق الرحمن بھٹہ،نوید شہزاد مغل،میاںایوب خاور سیفی،شہباز حسین دان نے ظفر اقبال کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حلقہ کے عوام کی محبتیں اور اعتماد ہمارا انمول اور قیمتی اثاثہ ہے ،چوہدری جعفر اقبال کا مختلف حمایتی اکٹھوں سے خطاب
ڈنگہ (نامہ نگار)امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال نے گزشتہ روز جھنڈے وال اور چک محمود میں اپنی حمایت میں منعقدہ اکٹھوں سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان حلقہ این اے 106 نے ہمیں ہماری توقعات سے بڑھ چڑھ کر پیار اور محبتوں سے نوازا ہے ۔ حلقہ کے عوام نے ہر جگہ جس والہانہ طریقے سے ہمارا استقبال کیا ہے وہ ہمارے لئے قابلِ فخر اور اعزاز کی بات ہے جس کے لئے لیے ہم ان کے ممنون ہیں ۔ آج جھنڈے وال اور چک محمود کے لوگوں نے جس والہانہ محبت کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ہے اس کے لیے ہم ان کے ممنون ہیں ۔ حلقہ کے عوام کی محبتیں اور اعتماد ہمارا انمول اور قیمتی اثاثہ ہے اور انشاء اللہ اپنے قائدین اور حلقہ کی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنایا ہے اور اپنے حلقہ کے عوام کی پارٹی دھڑے سے ہٹ کر ہمیشہ بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی بلا تفریق میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا یہ مشن جاری رہے گا ۔ آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے اپنے حلقہ کے اہم مسائل کو بھرپور اُجاگر کریں گے اور تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس مکمل کر وا کر اپنی عوام کی محبتوں کو جواب دیں گے ۔ اقتدار کے ایوانوں میں جانے کے بعد بھی ہمارا رشتہ اپنی عوام ، دوست احباب اور پارٹی دھڑے کے ساتھ کمزور ہونے کی بجائے وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرا اور مضبوط ہوتا جائے گا ۔ میں ورکر کلاس کا نمائندہ ہوں اور یہی بات میرے لیے باعث فخر ہے کہ میرے جیسے ورکر کلاس کے نمائندے کو آپ نے اپنی بے پناہ عزتوں ،محبتوں سے نواز ا ہے ۔ موضع بھائو میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات کی طرف سے امیدوار قومی اسمبی حلقہ این اے 106 چوہدری جعفر اقبال کی حمائت میں ایک عظیم الشان اکٹھ کا اہتمام، حمایتی اکٹھ کے موقع پرچوہدری ولایت خان ، ماسٹر رضوان احمد ، ماسٹر محمد اصغر ، حاجی عدالت خان ، اعظم کسانہ ، محمد خاں مہرانہ ، ندیم لعل ، تنویر رینٹ اے کار ، سمیت علاقہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ااس موقع پر چوہدری جعفر اقبال کے ہمراہ حاجی اختر اقبال ، چوہدری رزاق احمد ، اور ڈاکٹر علی احمد طاہر بھی موجود تھے ۔ لالہ موسیٰ میں ڈار برادری سمیت سینکڑوں افراد نے بھی چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سید نور الحسن شاہ حلقہ این اے106 کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں سید مدد علی شاہ و دیگر کا دورہ،مختلف شخصیات نے حمایت کا اعلان کیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سید نور الحسن شاہ حلقہ این اے106 کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں سید مدد علی شاہ،شبیر احمد صدر انجمن تاجران الیکڑونکس لالہ موسیٰ،مہر غفار ،چوہدری مشتاق ،میجر طارق ڈوگہ،نعیم بٹ علی رضا شاہ ،عارف قریشی نے حلقہ کا خصوصی دورہ کیا اس دورہ کے دوران محلہ قصبہ کی ممتاز شخصیات نے سید نور الحسن شاہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا،حمایت کرنے والوں میں اکرم بٹ،حاجی شبیر بٹ،عبدالغفور بٹ،عبدالشکوربٹ،علی بٹ،محمد طارق بجلی والے محمد صفدر بجلی والے نے اپنی اپنی برادری سمیت حمایت کا اعلان کیا جبکہ شیخو چک میں حمایتی اکٹھ میں سیاسی شخصیت چوہدری ریاض احمد کھٹانہ ، چوہدری عنایت ولی کھٹانہ ، چوہدری امتیاز احمد کھٹانہ ، چوہدری مشتاق احمد چیچی ، چوہدری جاوید اقبال چیچی ، چوہدری میاں خان گورسی ، سید ولایت حسین شاہ ،میاں خان کسانہ ، چوہدری حاجی محمد انور کھٹانہ ، چوہدری شیر خاں نے سید فیض الحسن شاہ آف کلیوال سیداں کی موجودگی میں اپنی برادری دھڑوں اور دوست احباب سمیت آزاد امیدوار سید نورلحسن شاہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ الیکشن میں سید نورالحسن کو اپنے حلقہ سے شاندار کامیابی دلوائیں گے ۔ موضع دھکڑ میں سید نور الحسن شاہ کی حمایت میں بڑے اکٹھ کا انعقاد ۔ سینکڑوں افراد نے حمایت کا اعلان کر دی ۔ حمایت کرنے والوں میں ضمیر طالب سیال ، راشد سیال ، ٹھیکیدار عاشق سیال ، محمد وارث سیال ، فتح عالم سیال ، حاجی طالب ، انیس بٹ ، خالد بٹ ، منشاء بٹ ، زمان بٹ ،، میاں خاں بجاڑ ، وسیم اشرف سونی ، میاں غلام حسین ، میاں غلام نبی ، غلام احمد ، محمد عاشق کھٹانہ ، اقبال کھٹانہ ، محمد اعظم بجاڑ سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:موضع کالو ساہی میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی شاندار الیکشن مہم ،ایک ہی گائوں میں 3 الگ الگ حمایتی اکٹھ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)موضع کالو ساہی میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 مسلم لیگ ق چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی شاندار الیکشن مہم ،ایک ہی گائوں میں 3 الگ الگ حمایتی اکٹھ ۔ علاقہ کی تمام بڑی برادریوں اور دھڑوں نے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں موضع کالو ساہی میں گزشتہ روز علاقہ کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات ،(1 ) محمد عنایت جنجوعہ ، میاں خاں ملک ، منیر رحمانی ، نذر کھوکھر ، محمد عنایت رحمانی نے ایک عظیم الشان اکٹھ میں اپنے برادری دھڑے سمیت چوہدری اخلاق احمد رنیاںکی موجودگی میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا جبکہ اسی گائوں میں دوسرے اکٹھ میں چوہدری نصر عباس ،غلام غوث ، چوہدری مظہر حسین ، مستنصر ، محمد انور ، محمد احسن ، صفدر حسین نے اپنے برادری دھڑے سمیت چوہدری اخلاق احمد رنیاں کی موجودگی میں چوہدری اعجاز رنیاں کی بھرپور احمایت کا اعلان کیا ۔ اسی گائوں میں تیسرے بڑے اکٹھ میں اللہ دتہ گوند ل ، شہباز احمد گوندل ، عبدالرزاق گوندل ، فیصل شہزاد گوندل ، ماسٹر اصغر گوندل ، ظفراقبال گوندل ، غلام سرور گوندل ، بشیر احمد گوندل ،شکیل احمد گوندل ، محمد اکبر وڑائچ ، محمد اسلم وڑائچ ، الیاس احمد گوندل نے اپنے برادری دھڑوں سمیت چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے علاقہ سے ان کو شاندار کامیابی دلانے کا عزم ظاہر کیا ۔ حلقہ پی پی 113 کی الیکشن مہم میں ایک ہی گائوں میں چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی حمایت میں ہونے والے تینوں اکٹھ سیاسی کمپین کے حوالے سے پہلا واقعہ ہیں ۔ ان الگ الگ حمایتی اکٹھوں میں شریف موچی، الطاف موچی ، ولایت موچی ، نذر ماچھی ، میاں نائی ، الیاس نائی ،عنایت کمہار ، ولایت کمہار ، ڈاکٹر نذیر کمہار ، گلزار کمہار ،بشیر کمہار ، مختار کمہار ، ارشد ماچھی ، انصر موچی ، عارف موچی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات آف کولیاں شاہ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ کا طوفانی دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار حلقہ این اے106،راہنما پاکستان تحریک انصاف،سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات آف کولیاں شاہ کا انتخابی مہم کے سلسلے میں حلقہ کا طوفانی دورہ،دورہ دوران انہوں نے گمٹی،پنجن شہانہ،ڈھنڈالی،ڈھنڈالہ،پنجن کسانہ ،امرہ کلاں،کوٹ اسلم سمیت دیگر دیہاتوں کا دورہ کیا اور متعددافراد نے اعلان حمایت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : قوم نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا تو ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے،چوہدری جعفر اقبال امیدوار حلقہ این اے106
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)راہنما مسلم لیگ ن امیدوار حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں گیس،بجلی،روٹی،کچھ نہیں ہے قوم نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا تو ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومت جیسی حکومت سے اللہ عوام کو بچائے،مگر اب وقت آگیا ہے کہ تبدیلی لا کر پاکستان کو بلندیوں کی طرف لے جایا جائے،ان کا کہنا تھا کہ قوم نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا تو ملک کو مشکلات سے نکالیں گے پاکستان میں بے روزگاری،غربت اور پستی نہیں رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں ہے،چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی وہ واحد حقیقی جمہوری جماعت ہے جس میں موروثیت نہیں ہے اور نہ ہی دوسری جماعتوں کی طرح نسل در نسل حکومت کرنے کا رواج ہے بلکہ جماعتِ اسلامی کے تما م فیصلے فرد واحد کی بجائے عین اسلامی اصولوں کے مطابق مجلسِ شوریٰ باہمی مشاورت سے کرتی ہے ۔ جماعتِ اسلامی کا منشور اور اس کے تمام ممبران کا کردار عوام کے سامنے ہے اقتدار میں رہنے اور اسمبلیوں کے ممبران ہونے کے باجود آج تک جماعت اسلامی کے کسی ایک فرد پر 1 روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے ۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنایاہے اور ہماری جماعت روایتی موروثی نظام کے خلاف اپنی جدوجہد کر رہی ہے جس میں باپ کے بعد بیٹا اور اس کے بعد خاندان کے دیگر افراد نسل در نسل حکمرانی کرتے ہیں اور تمام تر قابلیت کے باوجود عام آدمی کو آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا ۔ دیگر سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندگان کا منشور صرف اور صرف کرپشن کرنا اور اپنی جائیدادوں میں نا جائز اضافہ کر کے پاکستان کے غریب عوام کا استحصال کرنا ہوتا ہے جبکہ ہم اس روایتی سیاسی نظام کے خلاف جدوجہد کرکے اس کو تبدیل کرنے کا عزم لے کر میدان عمل میں آئے ہیں ۔ جماعت اسلامی کے تمام امیدواروں کا انتخاب کردار اور صلاحیتیں دیکھ کر کیا جاتا ہے نہ کہ ان کی عمارت اور دولت کو دیکھ کر ۔ اب عوام کا یہ فرض ہے کہ وہ اگر پاکستان میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہوں تو وہ 11 مئی کو جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ با صلاحیت اور با کردار لوگ اسمبلی میں جا کر عوام کی خدمت کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پریس کلب ڈنگہ کے سینئر نائب صدر ممتاز صحافی محمد سلیم عابد پیرزادہ کی صاحبزادی دعائوں میں رخصت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پریس کلب ڈنگہ کے سینئر نائب صدر ممتاز صحافی محمد سلیم عابد پیرزادہ کی صاحبزادی دعائوں میں رخصت رخصتی کی تقریب ملن میرج ہال ڈنگہ میں ہوئی جس میں علاقہ کی ممتا ز سرکردہ شخصیات میاں طارق محمود،ندیم اصغر کائرہ،قمر زمان کائرہ،چوہدری نصر اقبال،فیض الحسن ساہ،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری صداقت علی،میاں اسد حیات،چوہدری امجد جاوید ایلس،شیخ محمد جاوید نذیر،میاں شفقات احمد،حاجی صادق بٹ،شاہد بٹ،حاجی جاوید امرہ،چوہدری شمریز اصغر،چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ،میاں اسلم محمود،میاں اعجا ز احمد،کرنل محمد اکرم برنالی،چوہدری افضال احمد،چوہدری ریاض گھرکو،میاں اشرف انصاری،چوہدری شبیر احمد ڈائریکٹر الائیڈ سکول،ملک طارق محمود،رائے محمد نذیر عظیم کھرل،مرزا فاروق الزمان،مرزا عارف مغل،قیصر اسحاق مغل،چوہدری فتح جنگ وڑائچ،چوہدری سفیان رستم،راجہ اختر محمود،چوہدری عارف ڈوگہ،چوہدری بشیر نور جمال،لطیف ،چوہدری بشارت،بائو نوید،وحید شاکر،چوہدری عبدالرحمن،میاں جہانگیر عالم،میاں شاہ نواز عالم،سید عرفان شاہ،امجد بھٹہ،ریاض بٹ،حاجی نواز کریانہ،ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت سینکڑوں معززین علاقہ شریک ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ کا یونین کونسل مچھیانہ کا دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری عبدالستار آف پیر جھنڈ کا یونین کونسل مچھیانہ کا دورہ،حکیم مشتاق احمد،چوہدر ی محمد اسلم،نمبردار لیاقت،چوہدری انورجبکہ ٹھٹھہ سے اصغر ڈار ٹھٹھہ،منظور احمد ،احسان اللہ،ظفر اقبال،محمد عارف،محمد اکرم،محمد طارق،محمد وارث،میاں زبیر احمد،میاں محمد شفق سے ملاقات ،جبکہ انہوں نے چوہدری عبدالستار کو یقین دلایا کہ آپ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دھکڑ میںکولی برادری اور گجر برادری نے چوہدری عبدالستار کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دھکڑ میںکولی برادری اور گجر برادری نے چوہدری عبدالستار کی حمایت کا اعلان کر دیاچوہدری عبدالستار کی موجودگی میں محمد صدیق،صوفی میاں خان،چوہدری نور مہر،چوہدری غلام سرور،مولوی سرور،چوہدری مشتاق،محمد نواز،محمد افضال،چوہدری مظہر اقبال،حاجی محمد نواز،چوہدری شبیر احمد،محمد اخلاق،محمد شہباز،قمر عمران سمیت دیگر افراد نے اعلان حمایت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:عوامی ادارہ ڈنگہ میں چوہدری قمر زمان کائرہ کی حمایت میں بڑا عظیم الشان اکٹھ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)عوامی ادارہ ڈنگہ میں چوہدری قمر زمان کائرہ کی حمایت میں بڑا عظیم الشان اکٹھ ،اکٹھ کا انعقاد عجب گل بٹ،میر طاہر محمود بٹ،چوہدری عمران جلالی،امتیاز جرال،مرزا شکیل بیگ،چوہدری اختر میٹ نے کیا عوامی اکٹھ کے موقع پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بدلہ ہے پنجاب بدلیں گے پاکستان بھٹو شہید کا نعرہ تھا طرم خان بھٹو کی نقل کر کے بھٹو بنناچاہتے ہیںلیکن بھٹو نقل کرنے سے نہیں بن سکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ شاہ فیصل کے رہائشی ریاض قصاب اور چاچے پنوں قصائی نے میاں طارق محمود کی حمایت کر دی
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)محلہ شاہ فیصل کے رہائشی ریاض قصاب اور چاچے پنوں قصائی نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کی حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم تن من دھن سے میاں طارق محمود کے ساتھ ہیں اور رہیں گے اور انشاء اللہ اس بار بھی میاں طارق محمود بھاری اکثریت سے فتح حاصل کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں شفقات احمد کے فرزند ارجمند میاں توصیف احمد شفقات شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر صحافی و سابق سینئر نائب مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ میاں مسعود احمد،میاں رخسار احمد مرحوم کے بھتیجے میاں وقاص احمد کے بھائی میاں یاسرمسعود،میاں شہزادمسعود،میاں جنید،مسعود انجینئر،میاں اویس مسعود یو کے،میاں شعیب رخسار،میاں عمیر رضا قادری عالمگیر شہرت کے ثناء خوان مصطفی کے کزنعلاقہ کی قد آور معتبر دینی و سماجی شخصیت کاروان میر پور سب آفس ڈنگہ کے چیف ایگزیکٹو ،جے یو پی ضلع گجرات کے سینئر نائب صدر میاں شفقات احمد کے فرزند ارجمند میاں توصیف احمد شفقات شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے،شادی کی پروقار رنگا رنگ تقریب میں علاقہ بھر کی قد آور شخصیات کی شرکت سے بڑا سیاسی اکٹھ بن گئی میاں توصیف احمد شفقات کی بارات اور دعوت ولیمہ کی پروقار تقاریب میں عوامی سماجی سیاسی دینی مذہبی تجارتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علاقہ بھر کے معززین شہر و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں پیر سید قیصر عباس گجن شریف،چوہدری جعفر اقبال،چوہدری اخلاق احمد رنیاں،چوہدری نصر اقبال،الحاج محمد صادق بٹ،شاہد بٹ،میاں ممتاز احمد کولیاں،میاں سعادت حسین،چوہدری محمد افضل،چوہدری عبدالجبار،چوہدری شہریار اسلم،میاں طارق محمو د ڈھلیان،چوہدری یاسر سہیل ،لیاقت قریشی،راجہ خالد پرویز،راجہ خالد محمود،چوہدری شاہد،مرز ا فاروق زمان،افتخار احمد مغل،حاجی محمدیونس ڈھنڈالہ،مہر انور ناز،مہر خالد حسین،میاں اختشام،محمد شریف،مرزا ارشد علی،چوہدری قمر شہزاد وکی گجر،محمد آصف ،حاجی نور حسین،حکیم محمد افضل قادری،امجد جاوید،میاں محمد،راجہ عبدالقیوم بابر،راجہ محمد اختر عبدالغفار مغل اشتیاق احمد نقیبی،سید عرفان علی شاہ،ڈاکٹر محمد الیاس،ڈاکٹر محمد عباس،حاجی محمد اسلم صراف،صہیب اعظم ڈار،شیخ ندیم،وحید احمد شاکر،چوہدری شہزاد ولی،ظفر اقبال عطاری،صاحبزادہ قدیس المصطفیٰ،صاحبزادہ رمیض المصطفیٰ،بشارت،حافظ منور حسین گودھو،حافظ محمد یعقوب داتا جوڑا ،میاں فیصل،عابد حسین،اختر بھٹی،ملک زاہد حسین،چوہدری عامر جٹ،چوہدری بلالآفتاب سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور شادی کی مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :عادووال ،شیخو چک سمیت دیگر دیہات معززین نے چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے چوہدری جعفر اقبال اپنی پارٹی کے عہدیداران گروپ دھڑے کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ عادووال ،شیخو چک سمیت دیگر دیہات میں پہنچے تو عوام نے بینڈ باجے ڈھول کی تھاپ پر ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار وں سے لاد دیاحلقہ این اے106کے شہر ڈنگہ لالہ موسیٰ سمیت عادووال،شیخو چک،جوڑا،کرنانہ،دیتوال کی عوام نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے106چوہدری جعفر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیازبردست نعروں کی گونج میں علاقہ کی عوام کے ہر دل عزیز محبوب راہنما چوہدری جعفر اقبال کو پنڈال میں لایا گیا علاقہ کی عوام نے چوہدری جعفر اقبال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے ایم این اے منتخب کرانے کا عزم اور عہد کیا ،چوہدری جعفر اقبال کے حمایتی اکٹھ میںچوہدری مہدی خان،چوہدری اجمل میراں،محمد اکبر بٹ،چوہدری وقار بنی،محمد افضل بٹ،چوہدری قمر الیاس،چوہدری یاسر،چوہدری ابوبکر بٹ،نوید بٹ،ندیم بٹ،عرفان بٹ،تجمل بٹ،پھول بٹ،عبدالہ بٹ،شاہ زیب،مہر عبدالرحمن،چوہدری علی رضا،شعیب بٹ،چوہدری بدر امان،چوہدری عظیم الزمان،غلام سبحانی ،محسن بٹ،عدنان شہزاد،عثمان علی شہزاد،محمد افضل بٹ،عدنان شہزاد،عبدالرحمن چوہان،چوہدری شہریار اسلم،چوہدری ارشد محمود،چوہدری سکندر سردار،چوہدری وقاص،بائو بشیر بٹ،اکرم پپو سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔