اضلاع کی خبریں 23.04.2013

احمد مختار اور ن لیگ ایک ہیں، گجرات کے دشمنوں کو انشاء اللہ ہم شکست دینگے: چودھری پرویزالٰہی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی کے امیدوار چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ احمد مختار اور ن لیگ ایک ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے ہم گجرات کے دشمنوں کو شکست دینگے، ہم نے پنجاب میں اپنی 5 سالہ حکومت کے دوران 55 سال سے زیادہ کام کیے اب انشاء اللہ موقع ملا تو رہی سہی کسر بھی نکال دیں گے۔ وہ گجرات کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر احمد مختار میرے مقابلہ میں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹوں پر ن لیگ کی حمایت کی جا رہی ہے اس طرح احمد مختار اور ن لیگ مل کر میرے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں یعنی گجرات کے دشمن میرے مقابلہ میں اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن انشاء اللہ شکست ان کا مقدر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں اہل گجرات کو گجرات سیالکوٹـ لاہور موٹروے بنا کر دوں گا جس پر دو یونیورسٹیاں اور انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنائی جائیگی، آپ باہمی ناراضیاں چھوڑ کر گجرات کی عزت و وقار کیلئے میرا ساتھ دیں، مخالفین کو نہ تو گجرات سے اور نہ آپ لوگوں سے محبت ہے، یہ نواز شریف سے سبق لے کر آتے ہیں اور انہی کی زبان میں آپ سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری خواہش ایسے کام کرنا ہے جن سے عام اور غریب آدمی کو فائدہ پہنچے اس لیے میں نے تعلیم، صحت اور روزگار کی طرف توجہ دی، یہاں پر امیر آدمی کو تو ہر سہولت میسر ہے مگر غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں، 1122 نے غریبوں کے اندر احساس محرومی کو ختم کیا، ن لیگ کے تمام ادوار سے بڑھ کر ہم نے عوامی فلاحی کام کیے، گجرات یونیورسٹی بنائی اس جیسی یونیورسٹی پورے بھارت میں بھی نہیں مگر افسوس کہ شہباز شریف نے گجرات دشمنی کی بنا پر پانچ سال میں اس کو ایک روپیہ تک نہیں دیا۔ پی پی 110 میں مونس الٰہی کے مقابلہ میں دستبردار ہو کر پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونیوالے ن لیگ کے امیدوار پیر سید وقار گیلانی نے جھیرانوالی کے انتخابی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کیلئے چودھری پرویزالٰہی سے موزوں شخصیت اور کوئی نہیں اس لیے ہماری پوری برادری نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ ہم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کو اپنے علاقہ سے واضح برتری دلائیں گے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کے باعث انہیں دیکھ کر لوگ خوش ہوتے ہیں، ان کی باتوں میں خلوص، محبت اور سچائی نظر آتی ہے جس کی وجہ سے ہم نے ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر پیر منظور گیلانی، پیر الطاف گیلانی، پیر توقیر گیلانی، محمد ولایت، نثار احمد، چودھری طاہر اور حاجی اعظم نے بھی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے اپنی کرپشن کو بڑھانے کے لئے ملک کی عزت و وقار کو تبا ہ کرچکے ہیں۔۔ملک احسان گنجیال
لاہور (جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماملک احسان گنجیال ،فرسٹ ایڈ جنرل پریکٹیشنر زپنجاب کے صدر ڈاکٹر ندیم اشرف نے کہاکہ پاکستان کو مسائلوں اور بحرانوں سے نکالنے کیلئے پر عزم اور باہمت قیادت نواز شریف ہے عوام کو چاہیے کہ وہ11 مئی کو شیر پر مہر لگا کر تبدیلی کا آغاز کریں زرداری حکومت نے ملک کو اندھیروں اور قوم کو مسائل اور مشکلات میں دھکیلا ہے۔ اگر عوام لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے تو انہیں آزمائے ہوئے اور نیالبادہ اوڑھ کر آنے والون کو مسترد کرنا ہوگا۔پیپلز پارٹی نے غریب دوست پارٹی کا نعرہ لگا کردشمنی کی ہے غریب دشمن پارٹی کے چہروں سے نقاب اترچکا ہے اب عوام کو اپنے فیصلہ سے انہیں احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے کیوں کہ ملکی بحرانوں اور معاشی طور پر تباہی اور بربادی کے یہی لوگ ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہاریونین کونسل 137 چونگی امرسدھو میںکارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کے لئے مسلم لیگ ن میدان میں ہے ہم ملک و قوم کو بحرانوں نکالنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر ملک یعقوب اعوان ، ڈاکٹر ندیم اشرف ،ڈاکٹر مخدوم ممتاز ، محمدسلیم رضا ، عاشق انصاری ، حنیف فورمین ،فریاد گجر ،اسلم بھٹی ،داکٹر منظور عباس ،ڈاکٹر طارق محمود گجراتی ۔ ڈاکٹر ارشد میو،اعجاز وارثی ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں سے عوا م کی توقعات دم توڑ چکی ہیں۔کرپشن،مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے۔پاکستان کی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ ملک و قوم مہنگائی ،بے روز گاری ،بد امنی،لاقانونیت،ڈرون حملے جیسے گھمبیر مسائل کی زد میں ہیں حکومتی بدعملی ،بدنظمی اور سب سے بڑھ کر کرپشن کے باعث ہی عوام ما یوس ہورہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک و قوم کوبحرانوںسے نکال سکتی ہے جو قائد پاکستان میاں نواز شریف مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس اڑھائی گھنٹے سے زائد جاری رہا
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کی زیرصدارت پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس اڑھائی گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس کے دوران بجلی کی بچت کے اقدامات کا عملی مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور ایوان وزیراعلیٰ کے بڑے ہال میں صرف10انرجی سیور کابینہ کے اجلاس کے دوران روشن رہے جبکہ ائرکنڈیشن بھی 26درجے پر چلایا گیا۔ اجلاس کے دوران صوبائی وزراء اور سیکرٹریز صاحبان نے پراپرٹی کے نئے سروے اور واسا کی استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے واسا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بقایاجات کی وصولی کے ساتھ واساکو جدید خطوط پر چلانے کے لئے بزنس پلان بھی مرتب کیاجائے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کی خبروں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں ٹینکر وںکے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے اور لوگوں کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کابینہ کا اجلاس: کابینہ نے صوبے بھر میں پراپرٹی کا نیا سروے کرانے کی منظوری دے دی
لاہور(جی پی آئی)وزیراعلیٰ نجم سیٹھی کی زیرصدارت ایوان وزیراعلیٰ میںآج پنجاب کی نگران کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے بھر میں پراپرٹی کا نیا سروے کرانے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پراپرٹی کا سروے شروع کرنے سے قبل عوام الناس کی آگاہی کیلئے اخبارات میں نوٹس دیا جائے گا۔ صوبائی وزرائ، ایڈوائزر برائے ٹیکسیشن اینڈ ریونیو ، چیف سیکرٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کے امور اور سیکرٹری ہائوسنگ نے واسا کے اموربارے کابینہ کو بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نجم سیٹھی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپرٹی کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کیلئے پراپرٹی کا سروے ہر پانچ سال بعد ہونا چاہیئے لیکن پچھلے 12 برسوں کے دوران ایسا کوئی سروے نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کی موجودہ قیمت کا تخمینہ لگانے کیلئے نیا سروے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 اپریل سے شروع ہونے والا پراپرٹی سروے 30 جون تک جاری رہے گا۔ پراپرٹی کے نئے سروے کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ اس مقصد کیلئے سروے شروع کرنے سے قبل عوام الناس کو اخبارات کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کرایہ داری میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 5مرلے کے گھروں کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ حاصل رہے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پراپرٹی کاسروے شفاف انداز میں کیاجائے اور سروے کے عمل کاتھرڈپارٹی آڈٹ بھی ہونا چاہئیے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پراپرٹی کے سروے کے لئے مرتب کردہ ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیاجائے اور سروے کی موثرمانیٹرنگ بھی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام واسا اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ واسا کے ٹیرف کی وصولی کو یقینی بنانے کے عمل کو آئوٹ سورس کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واسا کی استعدادکار میں اضافہ کیلئے بزنس پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کی عوامی خدمت کی صلاحیت بڑھانے کیلئے فوری، درمیانی اور طویل المیعاد اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کو نئے جنریٹرز کی خریداری اور دیگر معاملات کیلئے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ اب واسا کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام علاقوں میں شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں لوڈشیڈنگ یا کسی اور وجہ سے پانی کی قلت ہو تو فوری طور پر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر عارف اعجاز کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کمیٹی واسا کی استعدادکار بڑھانے، ٹیرف کی وصولی کے عمل کو بہتر بنانے اور واسا کے دیگر معاملات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واسا کے بقایاجات کی وصولی کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔ اجلاس کے دوران پراپرٹی کے سروے اور واسا کی کارکردگی اور استعداد کار کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیاگیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے واسا کی کارکردگی اور دیگر معاملات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واسا میں عوام کی شکایات کے ازالہ کیلئے شکایات سیل کام کر رہا ہے۔ یہاں آنے والی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ان کا ازالہ کیا جاتا ہے۔ ایم ڈی واسا نے شہر میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بارے کابینہ کو آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے:ڈاکٹرفائزہ اصغر
لاہور(جی پی آئی)سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر فائزہ اصغرنے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنا ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتیں مل کر پاکستان کے ساتھ محب وطنی کا ثبوت دیں اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کے مفاد میں جدوجہد کریں، پاکستان بڑی جدوجہد سے حاصل کیا گیا، بحرانوں سے نکالنے کے لئے ایک بار پھر جدوجہد کی ضرورت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے بحرانوں کا سامنا ہے جس میں بجلی کا بحران، بے روزگاری اور لاقانونیت سر فہرست ہیں اگر پاکستانی وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جائے تو ان بحرانوں پر باآسانی قابو پایا جا سکتا ہے تمام سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں مل کر شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں ، غیر جانبدار انتخابات کے بعد قائم ہونے والی حکومت کو ملک کے مسائل حل کرنے کے لئے موقع دیا جائے تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جماعت اسلامی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)این اے126سے قومی اسمبلی کے امید وار اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترازو کا نشان عدل کی علامت ہے۔جماعت اسلامی برسر اقتدار آکر پاکستان میں اسلامی فلاحی مملکت کا قیام عمل میں لائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹائون وحدت روڈ پر این اے126کے مرکزی انتخابی دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ،ذکر اللہ مجاہد،عبد الحفیظ احمد،زبیر صفدر،چوہدری محمودالاحد،ملک شاہد اسلم اور دیگر نے خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں عوام کو مایوس کیا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری،غربت،لوڈشیڈنگ اوربدامنی سابقہ حکمران ٹولے نے عوام پر مسلط کی ہے۔جماعت اسلامی پنجاب کے سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔11مئی کو عوام ترازو پر مہر لگاکر کرپٹ سیاستدانوں سے نجات حاصل کریں گے۔ 11مئی کا دن پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کا دن ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لیاقت بلوچ قومی رہنماہیں ان کی ساری زندگی شرافت،دیانتداری اور جراتمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہاکہ 11مئی کو این اے126سمیت پورے ملک کے عوام”ترازو”کو ووٹ دے کر جماعت اسلامی پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ن لیگ کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے:اللہ رکھا چوہدری
لاہور( جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے ن لیگ کا کامیاب ہونا بہت ضروری ہے عوام 11 مئی کو مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں تا کہ بنیادی سہولتوںسے محروم عوام کے مسائل حل کئے جا سکیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کو حل کرنے کی جنگ لڑ رہی ہے اسے اقتدار کی ہوس نہیں ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کی بالادستی کے قیام کی کوشش کی ہے۔ وہ گزشتہ روز انتخابی مہم کے سلسلہ میں مغل پورہ ڈرائی پورٹ پر ایک عالیشان جلسے سے خطاب کر رہے تھے جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے جن پر مسلم لیگ ن کے منشور کے متعلق نعرے درج تھے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو لوڈشیڈنگ کا تحفہ دینے والے اشتہارات کے زریعہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں عوام جانتے ہیں کس نے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا ہے اور کون ملک کو روشنی دینا چاہتا ہے، پاکستان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں جیت ٰیقینی ہے مسلم لیگ ن نے پنجاب میں پانچ سال تک عوام کی بھرپور انداز میں خدمت کی، یہ ہی وجہ ہے کہ عوام عام انتخاب میں ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والوں کو مسترد کر دیںگے، عوام ملک کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے نواز شریف کا ساتھ دیں، وہی ملک کو ترقی کی راہ پر ڈال سکتے ہیں، ن لیگ کی حکومت مثالی کارکردگی کی بنیاد پر اقتدار میں آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الیکشن کمیشن سیاسی جما عتوں کے بے حساب اخراجات کا نوٹس لے :مولانا محمد علی نقشبندی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان سنی تحریک حلقہ پی پی 146 کے امیدوار مولانا محمد علی نقشبندی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جما عتوں کے بے حساب اخراجات کا نوٹس لے ۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے لاریکس کالونی مغلپورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک طرف مذہب کے نام پر ووٹ کی پابندی لگاتا ہے اور دوسری طرف اخراجات کی حد مقرر کرنے کے باوجود موجودہ سیاسی جماعتوں کے کروڑوں روپے کے اشتہارات پر خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں۔کیا سیاسی جماعتوں کے کروڑوں روپے کے اشتہارات امیدواروں کے اخراجات میں شامل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس ملی بھگت سے واقف ہے۔عوامی طاقت اس مرتبہ ان بڑے سیاسی بتوں کو پاش پاش کرے گی ۔انشاء اللہ عزوجل سنی تحریک کے امیدوار باطل قوتوں کے سومنات ریزہ ریزہ کر کے فتح کریں گے۔اس موقع پر محمد سرور قادری،عبدالنبی،وقاص سلطانی،سجاد قادری،و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے:ثمینہ خالد گھرکی
لاہور(جی پی آئی) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ثمینہ خالد گھرکی، بشریٰ اعتزاز اور عابد حسین صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ٹھوس اقدامات کر کے مسائل کا حل ڈھونڈا ہے انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعرے لگا کر اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا عوام باشعور ہو گئے ہیں وہ سیاسی اداکاروں کی باتوںمیں نہیں آئیں گے عوام کی پیپلزپارٹی کے جلسوں میں بھرپور شرکت نے مخالفین کو آئینہ دیکھا دیا ہے وہ عوام کے احتساب سے خوفزدہ ہو گئے ہیں ،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری طاقت ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کو عام انتخاب میں عبرتناک شکست ہوگی ، عوام کے مسائل پاکستان پیپلزپارٹی ہی حل کرے گی ،یہ ملک کی واحدجماعت ہے جس نے عوام کے مسائل ماضی میں بھی حل کئے ہیں ،عام انتخاب میں اس جماعت کی کامیابی یقینی ہے، اس جماعت نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ہی اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت بلوچ کا این اے 126 میں کارنر میٹنگز سے خطاب
لاہور (جی پی آئی)سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اور این اے 126لاہور سے ایم این اے کے امید وار لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدانتظامی نے ملک کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔وفاداریاں بدلنے والے عوام کی بجائے اپنے مفادات کیلئے کام کرتے ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی غرض نہیں ،پاکستان کی آزادی اور خود مختاری خطرات سے دوچار ہے ،پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کیلئے نصاب تعلیم سے قرآنی آیات اور اسلامی تاریخ کو نکال کر اسلام دشمنوں کے کارنامے شامل کئے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن کالونی ،ہجویری ٹائون اور کوٹھا پنڈ میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کے بعد منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر فرخ جمیل ،عامر نثار خان ،طیب صدیقی ،ایوب اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیکو لر لابی ملک میں اسلامی تحریکوں کی کامیابی سے خائف ہے ۔عوام کی تبدیلی کی خواہش کو چہرے بدل کر ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔پانچ سال تک حکمرانی کے مزے لینے والوں نے ملک و قوم کو تاریکیوں کے حوالے کردیا ہے ،ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ لاکھوں مزدور اور محنت کش دیہاڑی نہ ملنے کی وجہ سے فاقوں پر مجبو رہوجاتے ہیں ۔حکمرانوں کی کرپشن نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری غربت اور بجلی کی جان لیوا لوڈ شیڈنگ کے تحفے دیئے ہیں اور ایک بار پھر وہی لٹیرے چہرے اور پارٹیاں بدل کر عوام کی قسمت سے کھیلنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ جماعت اسلامی کے دیانتدار امیدواروں کو دیکر اپنے اوپر مسلط اندھیروں کو روشنی میں بدل سکتے ہیں ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ توانائی کے بحرانوں کا خاتمہ جماعت اسلامی کی مخلص اور دیانتدار با صلاحیت قیادت ہی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دفعہ 62/63پر عملد ر آمد نہ کرکے سپریم کورٹ کے فیصلوں اور عوام کی امنگوں کا مذاق اڑایا ہے ۔لیاقت بلو چ نے ایک غیر ملکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے میں اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے بدیانت اور کرپٹ لوگوں کی سرپرستی کرتا رہاہے ۔امریکی موجود گی کے باعث خطے میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوا ،امریکہ نے اپنی پوری طاقت افغان جنگ میں جھونک دی مگر اسے اور اس کے اتحادیوں کو شرمناک شکست اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں کودنے سے پاکستان کا انفرا سٹرکچر تباہ اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان اٹھا نا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک و قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلا ئے گی اور ایسی خارجہ پالیسی بنائی جائے گی جس سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار بحال ہو گااور پاکستانی دنیا بھر میں سر اٹھا کر چل سکیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا مقصد سیاسی لیڈر نہیں بلکہ عوامی خدمت گار بننا ہے:فرید اقبال اعوان
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سماجی رہنما و آزاد امیدوار حلقہ پی پی 95 فرید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ میرا مقصد سیاسی لیڈر نہیں بلکہ عوامی خدمت گار بننا ہے اور میں اپنے بزرگوں اور نوجوان دوستوں سمیت اپنی مائوں، بہنوں کی امیدوں پر پورا اتروں گا، میں اور میرے ساتھی حلقہ کی بہتری تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے ہمیشہ سرگرم عمل رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جگنہ، عثمان کالونی، بھیکوپورہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فرید اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے نوجوان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انشاء اللہ الیکشن میں منافقوں اور لٹیروں کا صفایا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف سے حمایت ہونے پر مخالف امیدواروں کی سیٹی گم ہو چکی ہے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے فرید اقبال اعوان کو بھرپور انداز میں کامیابی کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انتخابات میں عوام ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ٹولے کو عبرتناک شکست دیں گے:بیرسٹر عادل سلیم خاں
گوجرانوالہ (جی پی آئی)سماجی رہنما اور حلقہ پی پی 94 سے آزاد امیدوار بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے ٹولے کو عبرتناک شکست دیں گے، 11 مئی کا سورج لٹیروں، غاصبوں اور مفاد پرستوں کی شکست کا پیغام لے کر طلوع ہوگا، انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتہ روڈ، سیٹلائیٹ ٹائون، فرید ٹائون میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر عادل سلیم خاں کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام سوچ سمجھ کر ووٹ کا فیصلہ کرے اور ایک صاف ستھری دیانتدار مخلص قیادت کا انتخاب کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو عوام زرافہ کے نشان پر مہر لگا کر مفاد پرست اور غاصب ٹولے کو نشان عبرت بنا دیں گے۔ اس موقع پر عبدالجبار، محمد عرفان، نیاز احمد، محمد فیاض، محمد عمر نے سینکڑوںساتھیوںسمیت بیرسٹر عادل سلیم خاں کی حمایت کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر 7دکانداروں کے خلاف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ نے مقدمہ درج کر لیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر 7دکانداروں کے خلاف تھانہ لدھیوالہ وڑائچ نے مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ جات ، پپناکھہ ، کوٹ اسحاق ، بھکڑے والی میں ، زبیر احمد ، بلال ، عمران ، شاہد وغیرہ اپنی دوکانوں میں غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کر رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں اندھیروں کے دن بہت تھوڑے رہ گئے:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 96انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں اندھیروں کے دن بہت تھوڑے رہ گئے،11ماہ میں میٹرو بس چلانے والے شیر لیڈر عوام کے لئے وافر بجلی پیدا کر یں گے،کھالیں اکٹھی کرنے والے سونامی خان اور عوام کی چمڑی ادھیڑنے والے آصف زرداری نے نواز شریف کے خلا ف اتحادکیا ہوا ہے ،11مئی کا دن مسلم لیگ ن او پاکستانی عوام کی عظیم الشان فتح لے کر آرہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد پورہ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایٹم بم چلانے اور ملک میں موٹروے،میٹروبس ودانش سکول جیسے انقلابی منصوبے مکمل کر نے والے شریف برادران کے ساتھ چندہ اور کھالیںاکٹھی کرنے والے سونامی خان کا کوئی موازنہ نہیںہو سکتا،نام نہاد انقلابی اور اسکی ٹیم کے پاس سوائے الزامات اور کیچڑ اچھالنے کے علاوہ اور کوئی ایجنڈہ نہیں ہے،عوام ترقی کے ان مخالفین کو خوب پہچان لیں اور الیکشن کے دن میڈیکل کالج،فلائی اوور جیسے منصوبوں کے علاوہ گوجرانوالہ میں24نئے سکول بنانے ،ڈی ایچ کیو میں مفت علاج اور ٹیسٹ کی سہولتیں مہیا کرنے والی سچی نیت والی قیادت کو بھاری کثریت سے منتخب کرکے مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ،دہشت گردی اور بیروزگاری کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کردیں ۔اس موقع پر امیدوار پی پی94حاجی عبدالرئوف مغل، چوہدری آصف محمود،سابق ناظمین فاروق بٹ،آصف منیر گوگا،ظفر اقبال ڈار،عادل گوگا بٹ،چوہدری ارشد بلا،ارشدبٹ،فیاض بٹ،کامران خالد بٹ،انعام اللہ اپل،حسن عادل بٹ،امجد بٹ کونسلر،نعیم بٹ،ضیا ء المصطفیٰ نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کی سیاسی مشاورت کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو طلب
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کی سیاسی کمیٹی کے چئیرمین مولانا فاروق عاصم کے مطابق جمعیت کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو امیر سٹی پروفیسر سعید کلیروی کی صدارت میں منعقد ہو گا۔اجلاس میں قومی انتخابات کے حوالے سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی مرکزی مجلس عاملہ کے فیصلوں کی روشنی میں شہر کے بعض قومی و صوبائی حلقوں میں جماعت کی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔ مولانا فاروق عاصم کی طرف سے جاری پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اگرچہ قومی سطح پر ن لیگ کی اتحادی ہے مگر مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کے فیصلوں کی روشنی میں بعض حلقوں میں ہمیں امیدواران کے انتخاب کا مقامی جماعتوں کو اختیار ہے۔ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کے نامزد کر دہ امیدواروں حلقہ وائز جائزہ لیکر یکم مئی کو فیصلہ کریں گے۔جماعت متحد ہے اور گوجرانوالہ میں لاکھوں اہلحدیث ووٹرز اپنے ووٹ جماعت کی امانت سمجھتے ہوئے جماعت کی پالیسی کے تحت استعمال کریں گے۔علامہ ساجد میرایسی مدبر شخصیت اس قوم پر اللہ کے احسانات میں سے ایک ہے۔ان کی استقامت و استقلال کی پاکستان بھر کے سیاستدان تعریف کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جاگیرداروں، سرمایہ داروںاور روایتی سیاستدانوں نے ہمیشہ قومی خزانے کولوٹ کر غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کیا
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جاگیرداروں، سرمایہ داروںاور روایتی سیاستدانوں نے ہمیشہ قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹ کر غریب عوام کو فاقوں پر مجبور کیا،11 مئی ان کا یوم حساب ہوگا اور عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ سیاستدانوں اور موقع پر ستوں کو زیر کر دیںگے اور مخلص قیادت کو سامنے لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 91سے آزاد امیدوار رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ کسی کے بس کی بات نہیں، منتخب ہو کر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حلقہ کے عوام نے جتنا پیاردیا ہے کبھی بھلا نہیں سکتا، انشاء اللہ مخالفین کو بڑی شکست سے دوچار کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل عوامی خدمت ہے، عوام کا استحصال کرنے والوں کو باہر دھکیلنا ہوگا تاکہ ملک ترقی کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کی قیادت میں انقلاب برپا کرکے عوام کو خوشحال معاشرے دیں گے:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ(جی پی آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں انقلاب برپا کرکے عوام کو خوشحال معاشرے دیں گے تحریک انصاف عوام کی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے انتخابات میں مفاد پرست ٹولہ کو مسترد کردے گے۔ تحریک انصاف کے امیدوار ہی فتح کی علامت ہیں ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی اور برسراقتدار آکر حقوق سے محروم عوام کا مستقبل روشن کرے گی عمران خان ملک وقوم کے خیرخواہ ہیں اورعوام سے کئے گئے ہر وعدے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میا ں نواز شریف ملک کو بحرا نو ں سے نکا لنے کے لئے پو ری صلا حیت رکھتے ہیں :افتخار احمد چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) ملک کو گرداب سے نکا لنے کے لئے وفا ق پا کستان کے پا س صرف میا ں محمد نواز شریف کی قیا دت مو جو د ہے میا ں نواز شریف ملک کو بحرا نو ں سے نکا لنے کے لئے پو ری صلا حیت رکھتے ہیں ۔بھگو ڑا ڈکٹیٹر اگر انکی حکو مت کو ختم نہ کر تا تو پا کستان کی معا شی تر قی کا پہیہ آ ج بہت آ گے ہو تا ۔ہم نے اپنے علا قے میں عوامی سیا ست کو رواج دیا ہے اور مو رو ثی سیا ست کا خا تمہ کیا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ (ن) کے نا مزد امیدوار جسٹس (ر) افتخا ر ا حمد چیمہ نے یو نین کو نسل 29/5الہ آ باد میں انتخا بی جلسہ سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنی تر جیحا ت میں تعلیم و صحت کو پہلی تر جیح قرار دیا ہوا ہے اور آ ئندہ بھی عوامی خد مت اور علا قے کے مسا ئل کو حل کروانا میری سیا ست کا محور ہے ۔امیدوار برا ئے صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی104 چو ہدری شو کت منظور چیمہ نے کہا کہ علا مہ اقبا ل اور محمد علی جنا ح کے پا کستان کو مذ ید سنوا ریں گے اور اپنے لیڈر میا ں محمد شہبا ز شریف کے پیغا م کو گلی گلی کو چہ کو چہ پہنچا ئیں گے ۔ملک کو اندھیرو ں سے نکا ل کر رو شنی میں لا ئیں گے تا کہ غریب عوام کی دہلیز پر انکے مسا ئل کو حل کیا جا ئے ۔جلسہ سے محمد ادریس سپا ل ایڈ ووکیٹ ،میر ما جد علی سالا ر،کر نل وقار انور شیخ ،ملک محمد شہبا ز،محمد عا شق زرگر ،خالد با جوہ ،ڈا کٹر منظور دائم ،چو ہدری پر ویزاختر ،مہر محمد شبیر ،ڈا کٹر نذ یر حنیف مغل اور دیگر نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نو نہا لو ں کوصحت مند رکھنے سے صحت مند معا شرہ تشکیل پا تا ہے :ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی
وزیر آ باد (جی پی آئی)نو نہا لو ں کوصحت مند رکھنے سے صحت مند معا شرہ تشکیل پا تا ہے جب بچے صحت مند ہو ں گے انکے دما غ رو شن ہو ں گے ۔رو شن دما غو ں سے ملکی تر قی ممکن ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر ای ڈی او ہیلتھ گو جرانوالہ ڈا کٹر اظہر مسعود بھٹی نے رورل ہیلتھ سنٹر دھو نکل میں ما ں بثہ کی صحت کے ہفتے کے پرو گرام کے سلسلہ میں تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ صحت مند زچہ بچہ سے خا ندان خو شیو ں کا گہوارہ بنتا ہے ۔ اس مو قع پرڈسٹر کٹ نیشنل پرو گرا م کوا ر ڈینیٹر ڈا کٹر مدیحہ ،ایس ایم او ڈا کٹر طا رق محمود چیمہ،آ رگنا ئزر ڈا کٹر صو فیہ بلا ل ،ڈی او ایچ میو نسپل کا رپو ریشن ڈاکٹر اسد احسا ن ،ممبر رو ٹری کلب ڈا کٹر الما س علی خا ن ،ڈی ڈی او ایچ ڈا کٹر نا ز ش،ڈا کٹر سعدیہ سعید ،ڈا کٹر غلا م مر تضےٰ ،ڈا کٹر محمد اصغر ،نیئر اکبر اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے ایس ایم او ڈا کٹر طا رق محمود چیمہ اور پرو گرام آ رگنا ئزر ڈا کٹر صو فیہ بلا ل نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر آ باد اور ارد گرد کے علا قو ں میں صحت کے پرو گرا مو ں پر خصو صی تو جہ بیما ریو ں کے سد با ب میں اہم پیش رفت ہو تی ہے ۔محکمہ صحت صحت مند بچو ں کے لئے آ گا ہی با رے پرو گرام تر تیب دے رہا ہے جس سے ما ں اور بچے کی صحت کو متوا زن رکھنے کا شعور حا صل ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میری تیسری نسلیں پا کستان پیپلز پا رٹی سے وا بستہ ہیں :اعجاز احمد چیمہ ایڈووکیٹ
وزیر آ باد (جی پی آئی)میری تیسری نسلیں پا کستان پیپلز پا رٹی سے وا بستہ ہیں اور جیسے میری پا رٹی قر با نیو ں کی درسگا ء ہے اسی طر ح میں نے پا رٹی ڈسپلن کے لئے قر با نی دیکر مسلم لیگ (قا ئد اعظم ) کے امیدوار چو ہدری سا جد حسین چٹھہ کے حق میں دستبردار ہو رہا ہو ں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق امیدوار قو می اسمبلی حلقہNA101 پا کستان پیپلز پا رٹی کے ضلعی رہنما اعجا ز احمد چیمہ ایڈ ووکیٹ نے ورکرز کنو نشن سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر امیدوار قو می اسمبلی سا جد حسین چٹھہ نے کہا کہ اگر میں کا میا ب ہو گیا تو اعجا ز چیمہ ہی ایم این ہو ں گے ۔میں ان کا شکریہ ادا کر تا ہو ں کہ وہ پا رٹی ڈسپلن پر پو را اترے ہیں ۔اس مو قع پر صو با ئی امیدوار اعجا ز احمد سما ں نے کہا کہ ہم بر سر اقتدار آ کر عوام کے درپیش مسا ئل کو حل کر یں گے ۔اس مو قع پر چو ہدری خا لد چیمہ،صو با ئی امیدوار PP101 عا دل بخش چیمہ اور دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مر کزی جمعیت اہلحد یث پا کستان کے امیر پرو فیسر سا جد میر نے وزیر آ باد کے جما عتی وفد سے ملا قات
وزیر آ باد (جی پی آئی)مر کزی جمیعت اہلحد یث کے ارکا ن اتحا دی ہو نے کی وجہ سے (ن) لیگی امیدوارو ں کو وو ٹ پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کر یں گے ۔مقا می اور ضلعی قیا دتو ں کی شکا یا ت اور تحفظا ت دور کر نا (ن) لیگی امیدوارو ں کی ذمہ داری ہے ۔ورنہ مر کز کو اعتما د میں لیکر کسی دوسرے امیدوار کی حما یت اور سپو رٹ کا فیصلہ بھی کیا جا سکتا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مر کزی جمیعت اہلحد یث پا کستان کے امیر پرو فیسر سا جد میر نے وزیر آ باد کے جما عتی وفد سے ملا قات کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے واضع کیا کہ ہما ری اولین تر جیح اپنے کا رکنو ں کی عزت و وقا ر اور انکے جا ئز کا مو ں
میں معا ونت اور مدد ہے اور ہما ری سیا سی پا لیسی کی بنیا د اسلا م اور پا کستان ہے ۔اسی وجہ سے ہما را اتحا د مسلم لیگ (ن) کے سا تھ ہے ۔مگر ہم اندھے بھو لے ہو کر (ن) لیگی امیدوارو ں کی حما یت نہیں کر یں گے بلکہ ہما را اتحا د اصو لو ں کی بنیا د پر ہے ۔وزیر آ باد کے وفد نے حلقہ این اے101،پی پی103اور پی پی104کے معا ملا ت پر تفصیلی مشا ورت کی اور ان حلقوں کے حا لا ت سے پرو فیسر سا جد میر کا آ گا ہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پور ٹرکلا س فور سر کا ری ملا زمین کا ستحصا ل بند کیا جا ئے
وزیر آ باد (جی پی آئی)پور ٹرکلا س فور سر کا ری ملا زمین کا ستحصا ل بند کیا جا ئے ۔اپنے اپنے ادارو ں ،شعبو ں میں اہم ذمہ داریا ں ادا کر نے کے با وجو د بنیا دی سہو لیا ت کا فقدا ن ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر صدر کلا س فور یو نین یو نٹ وزیر آ باد قمر حسین بھٹی نے لو ئر گر یڈ ملا زمین کی میٹنگ کے مو قع پر کیا ۔انہو ں نے کہا کہ بچیو ں کی شادی گرا نٹ ،ھفن دفن گرا نٹ اور علا ج معا لجہ کی سہو لتو ں میں اضا فہ کیا جا ئے ۔نا ن گز یٹڈ ملا زمین کے بچو ں کے بنا ولٹ فنڈ سے وظیفے کو بڑ ھا یا جا ئے تا کہ ہما رے بچے بھی تعلیم کے تسلسل کو جا ری رکھ سکیں مو جو دہ امداد او نٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے ۔12گھنٹے کے لگ بھگ ڈیو ٹی ادا کر کے جو معا وضہ ملتا ہے اس سے گھرا نے کا پیٹ پا لنا مشکل ہو رہا ہے بچو ں کے تعلیم و صحت پر اخرا جا ت نہین کر سکتے ۔حکو مت کو لو ئر گر یڈ ملا زمین پر خصو صی شفقت کر نی چا ہئے تا کہ وہ بھی اور انکے بچے بھی معا شرے میں کو ئی اہم رول ادا کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے پا رٹی ٹکٹ ہو لڈرز کی حما یت کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا
وزیر آ باد (جی پی آئی) صو با ئی اسمبلی حلقہ پی پی 104سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ادریس سپا ل ایڈ ووکیٹ نے پا رٹی ڈسپلن کی پا بندی کر تے ہو ئے اپنے کا غذا ت نا مزدگی
واپس لے لئے اور میا ں برادرا ن پر اعتما د کا اظہا ر کر تے ہو ئے پا رٹی امیدوارو ں کی الیکشن مہم میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔جسٹس (ر) افتخا ر احمد چیمہ نے پا رٹی ٹکٹ ہو لڈرز کی حما یت کر نے پر انکا شکریہ ادا کیا ہے ۔ادریس سپا ل نے بعض اخبارات میں چھپنے والی خبرو ں کی وضا حت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ہر گز امیدوار نہیں تھے بلکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار تھے اور وہ کسی شخص کے حو میں غیر مشرو ط دستبردار نہیں ہو ئے بکہ مسلم لیگ (ن) اور میا ں محمد شہبا ز شریف کے حق میں دستبردار ہو ئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے لئے بھر پو رکردار ادا کرتے رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی کا دن چو رو ں ،لٹیرو ں سے یو م نجا ت ہو گا :عدنان سرور چیمہ
وزیر آ باد (جی پی آئی) 11مئی کا دن چو رو ں ،لٹیرو ں سے یو م نجا ت ہو گا عوام کی طا قت سے سیا سی فر عو نیت کا خا تمہ کر یں گے ۔مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پا رٹی نے ملی بھگت کے ذ ریعے قو م کو ما یو سی کے اندھیرو ں میں دھکیل دیا ہے ۔عمران خا ں کی قیا دت میں پا کستان کو مہذ ب اور تر قی یا فتہ ملک بنا ئیں گے جہا ں ہر فرد کو برابری کی بنیا د پر روز گا ر اور تحفظ حا صل ہو گا ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر تحریک انصا ف کے صو با ئی امیدوار عد نا ن سرور چیمہ نے گرا ئونڈ ایم سی ہا ئی سکول والی و زیر آ باد میں کر کٹ ٹو رنا منٹ کے فا ئنل میچ میں کھلا ڑیو ں سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے کہا کہ ایک سو چی سمجھی سا زش کے تحت وزیر آ باد اور گر د و نوا ح کے علا قہ کو نظر انداز کیا گیا ہے تا کہ مسا ئل کے گرداب میں گر ے عوام حکمرا نو ں کی بد اعما لیو ں کے خلا ف لب کشا ئی نہ کر سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ نو جوان تحریک انصا ف کا انمو ل سر ما یہ ہیں جو قا ئد تحریک عمران خا ں کی قیا دت میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد سے منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کے نئے دور کا آغاز کریں گے:آصف محمود کلیر
وزیر آ باد (جی پی آئی)وزیرآباد سے منتخب ہونے کے بعد تبدیلی کے نئے دور کا آغاز کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ (ج)محمد احمد چٹھہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی آصف محمود کلیر نے حلقہ کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہاانہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے خاتمہ کے بعد انکے ڈویلپمنٹ فنڈز پر تختیاںلگواناکوئی کارکردگی نہیں ہے آئندہ 3ہفتوں کے بعد تحصیل وزیرآباد میں رکے ہوئے تما م مفاد عامہ کے پراجیکٹ جن میں وزیرآباد کارڈیالوجی سینٹرکا فوری آغازکروانا اور وزیرآباد کی مقامی انڈسٹری کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ جس کی وجہ سے ہزاروں خاندانوں کا چولہا بندہے اس میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ہماری کامیابی کے بعد ہم جی ٹی روڈ وزیرآباد کو کارپٹ کروانے کا کام شروع کریں گے نوجوانوں کو شہر وزیرآباد میں تفریحی سہولتیں دینے کے لئے سپورٹس گرائونڈ بنائیں گے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کو مظبوط بنانا ہوگااس کے لئے وزیرآباد میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گاتعلیم کے شعبے کو بہتر کرنا ہوگایہاں پر ہر یونین کونسل میں لڑکوں اور لڑکیوں کے ہائی سکول ہونے چاہئے کالجز میں کوالیفائڈاسٹاف کی فراہمی کروائی جائے گی شہری اور دیہاتی علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو بہتر کیا جائے گااور کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے ذریعہ ہنرمند بنانے کے اقدامات کر کے ان کو حصول روزگار میں آسانی فراہم کی جاسکتی ہے 11مئی 2013ء کو الیکشن میں بس کے نشان کو ووٹ دیکر تحصیل وزیرآباد کی غیور عوام اپنے لئے ترقی کے نئے راستوں کو کھولے تاکہ نوجوان قیادت کامیابی کے بعد دن رات محنت کر ے ان انتخابی جلسوں میں جنرل سیکریٹری مسلم لیگ(ج)وزیرآباد محمد خالد مغل، معروف صنعتکار طاہر رفیق منہاس ،حمید اختر چڈھا،شعیب کھوکھرنومی،شہباز مغل ،مہرمحمد منیر ،طارق یٰسین بٹ ،حاجی گلزار احمد نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ اہلیان وزیرآباد اپنے قائد چوہدری حامد ناصر چٹھہ کی زیر سرپرستی بس کی کامیابی کے لئے متحد ہو چکے ہیں ۔