کوئٹہ، سوات کے بعد پشاور اور ڈی آئی خان میں بھی دھماکا، 3 زخمی

DI Khan Blast

DI Khan Blast

پشاور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما کے گھر کے قریب دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا سرکلر روڈ پر سرکی گیٹ کے قریب پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما کے گھر کے قریب ہوا جس سے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا پی کے67 سے آزاد امیدوار اسرار خان گنڈا پور کا قافلہ گزرنے کے بعد ہوا۔ واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ میں دھماکے سے 13 اور سوات میں بم پھٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔