پشاور(جیوڈیسک)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سید منور حسن آج پشاور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ جماعت اسلامی کا جلسہ پشاور کے علاقے سپین جماعت یونیورسٹی ٹان میں ہوگا جس میں صوبے بھر کے کارکن بھر پور شرکت کریں گے۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی نے انتخابی جلسے کو جلسہ ترازو کاروان کا نام دیا ہے جس میں صوبائی و مرکزی قائدین کے ساتھ ساتھ سید منور حسین خطاب کریں گے۔