کینبرا(جیوڈیسک) پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلین پارلیمنٹ کی پہلی مسلمان خاتون رکن منتخب ہوگئیں۔ وہ جولائی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔مہرین کو آسٹریلیا کی سیاسی جماعت آسٹریلین گرینز کی جانب سے ریاست نیو ساتھ ویلز کے ایوان بالا کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔وہ جولائی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔
مہرین فاروقی انیس سو بانوے میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا شفٹ ہوئی تھیں ۔وہ ماحولیاتی انجینئرنگ کے شعبے کا ایک معروف نا م ہیں اور سڈنی میں یونیورسٹی آف نیو ساتھ ویلز سے بطور پروفیسر منسلک ہیں۔