واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے افغان گروپوں میں مذاکرات کے خواہاں ہیں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹرل نے معمول کی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان مستحکم اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں۔
اور افغانستان میں امن کیلئے افغان گروپوں میں مذاکرات کے خواہاں ہیں۔ برسلز میں آج سے شروع ہونیوالے پاک ،افغان اور امریکا ورکنگ گروپ مذاکرات کے بارے میں پیٹرک وینٹرل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل میں پیش رفت ہوئی ہے اور وزیرخارجہ جان کیری کی آج برسلز میں جنرل اشفاق پر ویز کیانی اور سیکریٹری خارجہ سے ملاقات ہونا ہے۔