سنتیاگو(جیوڈیسک)چلی کے جنگل میں لگنے والی آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے طیاروں کی مدد سے پانی پھینکا جا رہا ہے۔اچانک لگنے والی آگ نے ایک سو پچاس ایکڑ رقبے کولپیٹ میں لیا ہے جس سے درجنوں گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
تیز ہواں کی وجہ سے آگ مزید پھیلتی جا رہی ہے۔امدادی کارکن لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ درجنوں فائر فائٹرزبھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔آگ بجھانے کے لییہوائی جہازوں سے پانی پھینکا جا رہا ہے۔