جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قوم کو کسی نئے چیلنج اور مشکل میں ڈال سکتے ہیں ۔ محمد زبیر کیانی

اسلام آباد : جمعیت علماء پاکستان کے سابقہ مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت اور آزاد امیدوار برائے حلقہ NA – 56 اور PP-13 محمد زبیر کیانی نے اپنے بیاں میں کہا جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قوم کو کسی نئے چیلنج میں ڈال سکتے ہیں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والا غدار کیسے ہو سکتا ہے۔ زبیر کیانی نے کہا کہ یہ ماں کی دعا اور پاکستان سے محبت ہی ہے کہ آج مشرف ہر پاکستانی کے دل میں بس رہا ہیاور قوم اس کے ساتھ ہونے والی زیا دتوں کو بھی دیکھ رہی ہے۔

وکلاء برادری اپنے اندر کالی بھڑوں کا محاسبہ کریں ورنہ وکالت جیسا پاک پیشہ اپنا تقدس کھودئے گا۔انھوں نے کہا کہ قوم سابقہ حکمرانوں کا پانچ سالہ دور کے کارنامے دیکھ چکی ہے جس میں مہنگائی اور بے رازگاری نے غریب اعوام کی کمر توڑ دی ہے۔ زبیر کیانی نے کہا کہ مشرف ثابت قدمی سے ان مقدمات کا سامنہ کریں انشاء اللہ وہ جلد سرخرو ہونگے۔۔ زبیر کیانی نے کہا کہ میرا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ صالح دیانتدار خوف خدا رکھنے والے قیادت کو آگے لانا ہے ۔

اعوام اب جاگ چکی ہے انشاء اللہ پورے ملک سے اب صالح اور دیانت دار قیادت کامیاب ہوگی اب اس ملک سے دھت گردی اور کرپشن کی جڑوں کو اکھاڑ پھنکیں گے قوم متحدہوجائے اور با کردار لوگوں کو آگے لے کر ائیں تو پاکستان دنیا میں باعزت مقام حاصل کرے گا۔ زبیر کیانی نے اپنے ایک نکاتی انتخابی منشور اور انتخابی نعرے پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہمارا انتخابی نعرہ یہ ہے کہ ” ووٹ بس کردار کے لیے۔

نہ پارٹی کے لیے ۔۔ نہ مال کے لیے ۔۔ووٹ بس کردار کے لیے۔ ۔ نہ دولت کے لیے ۔۔ نہ دھونس کے لیے۔ ۔ووٹ بس کردار کے لیے۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنا منشور گھر گھر تک پہنچائے
گے۔ انھوں نے اعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے محلے میں خود کارنر میٹنگ کا انتظام کریں اور تمام امیدواروں کو باری باری دعوت دیں اور ان کے متعلق ان سے معلومات حاصل کریں تاکہ آپ لوگوں کا ووٹ ڈالنے کا فیصلہ ضرورت ، حقیقت اور معلومات پر مبنی ہو۔