اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سابق صدر پرویز مشرف کی سب جیل کے قریب بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق اسلام آبادکے تھانہ شہزاد ٹان میں ا یف آئی آرنامعلوم افرادکیخلاف درج کی گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی سب جیل کے قریب سے گاڑی میں پچاس سے55 کلوگرام بارودی موادموجودتھا، جسے ناکارہ بنادیاگیا۔ مقدمے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔