نگراں وزیراعظم کی اعلی سطح پرتعیناتی وتبادلوں کی منظوری

Myrhzarkan khoso

Myrhzarkan khoso

اسلام آباد(جیوڈیسک)گراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے اعلی سطح پرتعیناتی اورتبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہ درشید کو وزارت صنعت میں بطور سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے. جبکہ او ایس ڈی ظف رقادر کوسیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی اور او ایس ڈی عبدالخالق کو خصوصی سیکرٹری خزانہ لگا دیا گیا ہے۔

پی ایم سیکرٹریٹ میں بطورایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دینیوالے فضل عباس کو ایڈیشنل سیکریٹری مذہبی امورتعینات کیا گیا ہے۔ پی ایم سیکریٹریٹ میں ہی بطورایڈیشنل سیکریٹری کام کرنیوالے حسن رضا ظفر کو ایڈیشنل سیکریٹری کامرس لگای اگیا ہے۔

چیف کمشنراسلام آباد طارق پیرزادہ کو تبدیل کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ جبکہ جوادپال کو اسلام آباد کا چیف کمشنرتعینات کردیا گیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں کام کرنے والے محمد آصف شیخ کواقتصادی امور سے متعلق محکمے میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔