نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک پولیس کا کہناہے کہ بوسٹن بم دھماکوں میں ملوث ملزمان نیویارک کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔نیویارک پولیس کے چیف کا کہناہے کہ بوسٹن دھماکوں میں ملوث چیچن ملزمان دھماکوں کے بعد نیویارک جانا چاہتے تھے۔
اس بات کا انکشاف تحقیقات کے دوران پولیس کو ایک ٹیکسی ڈرائیو نے کیا۔ ڈرائیور کے مطابق ملزمان ٹیکسی میں روسی یاکسی اورزبان میں باتوں کے دوران نیویارک کے علاقے مین ہٹن کا نام استعمال کررہے تھے۔15اپریل کو بوسٹن دھماکوں میں 3افراد ہلاک اور 264زخمی ہوگئے تھے۔