انڈونیشیا(جیوڈیسک)جکارتاہار جیت کا کھیل کا حصہ ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی کھیل کو بھی زندگی کا حقیقی واقعہ تصور کرلیا جاتا ہے اور لوگ اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔ایسا ہی کچھ گذشتہ دنوں انڈونیشیا میں ہونے والی فٹ بال سپر لیگ میں دیکھنے کو ملا جہاں ریفری کے فیصلے سے ناخوش ایک کھلاڑی نے انہیں مکا رسید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دو کلب ٹیموں کے درمیان مقابلہ برابری پر چل رہا تھا جب میچ ختم ہونے سے فقط 8 منٹ قبل ایک فال پر ریفری نے مخالف ٹیم کو پینالٹی کک کا تحفہ دے دیا۔بس پھر کیا تھا دوسری ٹیم کے کھلاڑی ریفری پر چڑھ دوڑے حتی کے ایک کھلاڑی نے انہیں مکا بھی رسید کردیا جس سے ریفری کی ناک سے خون بہنے لگااور انکی شرٹ خون سے رنگ گئی۔
جہاں کھلاڑیوں کی اس غیر اخلاقی حرکت کے بعد میچ 15منٹ تک رکا رہا وہیں متبادل ریفری نے آتے ہی ملوث کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھاتے ہوئے گرانڈ سے باہر کردیا۔