انتخابات پر سیکیورٹی پلان ،الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Security

Security

اسلام آباد(جیوڈیسک) انتخابات سر پر ہیں اور ایسے وقت جب انتخابی مہم زوروں پر ہونی چاہیے۔ملک میں دھماکا مہم عروج پر ہے۔ایسے میں انتخابات کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہو گا انتخابات سر پر ہیں۔اور وقت ہے انتخابی مہم کی تیزی کا،مگر یہ مہم صرف پنجاب میں جاری نظر آتی ہے۔باقی صوبوں میں ایسا لگتا ہے جیسے دھماکا مہم چل رہی ہے۔

اس صورتحال میں انتخابات کے لیے سیکیورٹی کیسی رکھی جائے اور فوج اگر تعینات کرنی ہے، تو کہاں کرنی ہے،حتمی سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے لیے الیکشن کمیشن کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے۔ اجلاس میں صوبائی حکومتوں،وزارت دفاع اور داخلہ کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

جو اپنے سیکیورٹی پلانز پر بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجوزہ حساس اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی اور ان پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔