لاہور(جیوڈیسک)میں خسرے سے ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا جس کے بعد پنجاب میں مرنیوالوں کی تعداد 62 ہو گئی۔لاہور میو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے علی رضا کو کئی روز سے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا جس کے بعد پنجاب مین خسرے سے مرنیوالوں کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت صوبائی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں سیکڑوں بچے زیر علاج ہیں۔ حکومت کی جانب سے بچوں میں خسرے کی ویکسینیشن بھی جاری ہے تاہم روزانہ دو سے تین بچے اس موذی مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔
جبکہ حکومت کی جانب سے جون سے عالمی اداروں کے تعاون سے ویکسینیشن کی بڑی مہم شروع کی جائے گی۔