نوشکی(جیوڈیسک)بلوچستان کی ڈسٹرکٹ نوشکی میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بلوچستان کی ڈسٹرکٹ نوشکی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار عمر گورگیج کے انتخابی دفتر میں دھماکے سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جنھیں سول ہسپتال نوشکی داخل کروا دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار2 نامعلوم شدت پسندوں نے انتخابی دفتر میں اچانک گرینیڈ پھینک کر فرار ہو گئے جس سے دفتر میں موجود 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
جنھیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال نوشکی داخل کر وا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔