کراچی(جیوڈیسک)شہر میں ہڑتال کے باوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ بن گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر بند ہوا۔کراچی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ سیمنٹ، ٹیلی کام اور فرٹیلائزر سیکٹر کے شیئرز میں تیزی رہی۔ بہتر مالیاتی نتائج اور الیکشن سے وابستہ امیدوں نے بازار کی تیزی کو برقرار رکھا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بتیس پوائنٹس کے اضافے سے اٹھارہ ہزار سات سو اناسی پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر چوبیس کروڑ سے زائد شیئرز کا کام ہوا۔