کراچی : انسانی زندگی بچانا مذہبی فریضہ و نیکی ہے اور زندگی بچانے کی عمل میں ڈاکٹرعیسیٰ لیباریٹری تشخیص و علاج کے شعبے میں ڈاکٹرز کی معاون بنی ہوئی ہے۔
ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر گلشن اقبال میں لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کراتے ہوئے منیجر فارمیسی سروسز ڈاکٹر نجم جمیل نے بتایا کہ اس تین روزہ میڈیکل کیمپ میں تشخیص و علاج کے ساتھ تمام اقسام کے ٹیسٹ ایکسرے کی سہولت اورادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر نجم نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عیسیٰ لیباریٹری امراض کی تشخیص علاج اور احتیاط کے حوالے سے شعور و آگہی بھی فراہم کررہی ہے تاکہ ابتدائی علامات کے ساتھ اس کے علاج کی جانب توجہ دیکر تکلیف اور علاج کے اضافی اخراجات دونوں سے محفوظ رہا جاسکے،
جبکہ ادویات کے درست استعمال کے حوالے سے رہنمائی اور رعایتی نرخوں پر معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرعیسیٰ لیباریٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر میںپہلی ”فارمیسی ” قائم کردی گئی ہے جس کا افتتاح 25 اپریل کو ڈاکٹر نادیہ فرحان عیسیٰ کے دست مبارک سے ہوگا اور انشاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عیسٰی لیباریٹری کے تمام سینٹرز میں فارمیسی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔