کراچی(جیوڈیسک)تین نیلامیوں میں ناکامی کے بعد حکومت آخر کار پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئی، شرح منافع پینتیس بیسسز پوائنٹس بڑھ گئی۔کراچی سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے تین سالہ مدت کیساڑھے پندرہ ارب روپے مالیت کیبانڈز فروخت کر دیئے۔ فروخت کئے گئے بلز کی شرح منافع دس اعشاریہ سات پانچ فیصد رہی۔
حکومت نے نیلامی کے لئے پچیس ارب کے تین، پانچ، دس اور بیس سالہ مدت کے بانڈز فروخت کرنے کے لئے پیشکشیں مانگی تھیں تاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے بیس سالہ مدت کے لئے کوئی پیشکش فراہم نہیں کی گئی۔