بھمبر کی خبریں 25.04.2013

پیپلزپارٹی کے راہنما ڈاکٹرمحمدامتیاز نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور دلیرانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے راہنما وکوآرڈینیٹر وزیر اعظم برائے اٹلی ڈاکٹرمحمدامتیازآف سوکاسن نے کہاکہ صدرپاکستان آصف علی زرداری کی فہم و فراست اور دلیرانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے پیپلزپارٹی نے5سالوںمیں پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم کی ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا پاکستانی عوام کو اپنی مرضی کی حکومتیں بنانا اور اپنی مرضی کیمطابق ووٹ دینے کا حق پیپلزپارٹی نے دیا پیپلزپارٹی نے عام آدمی کو اپنی مرضی سے ووٹ دینے اور بولنے کی طاقت دی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے بعد عام اور غریب شخص کو اسمبلی میں پہنچایا پاکستان کو ایٹمی قوت بناتے وقت تمام اسلام دشمن قوتیں بھٹو کیخلاف ہو گئی تھیں مگر ذوالفقار علی بھٹو نے دلیرانہ فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی ذوالفقارعلی بھٹو پورے عالم اسلام کے لیڈرتھے انکی جلائی ہوئی شمع کو جیالے بجھنے نہیں دینگے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی بھٹو کے مشن کیلئے قربانی دی صدرپاکستان آصف علی زرداری نے عدالتوں کا سامنا کرکے اپنے آپ کو سرخرو کیا اپنے خاندان کی لاشوں کا صدمہ برداشت کرتے ہوئے پاکستان کو متحد رکھنے کیلئے د ن رات ایک کیا جسکی وجہ سے آج پاکستان کے اندر صوبوں کی جنگ ختم ہو گئی ہے صوبوں کو اختیارات پارلیمنٹ کو دیے بلوچستان کی ناراض قیادت کو الیکشن کے میدان میں لانے کا تمام ترکریڈٹ صدرپاکستان آصف علی زرداری کو جاتا ہے پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی آزادکشمیر پیپلزپارٹی کے کارکنان پاکستان میں پارٹی کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اکستان کے اندر تبدیلی کی ہوا چل پڑی لاہور سے 67 سابق ناظمین کی تحریک انصاف میں شمولیت بہت بڑاسیاسی بریک تھرو ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان کے اندر تبدیلی کی ہوا چل پڑی لاہور سے 67سابق ناظمین کی تحریک انصاف میں شمولیت بہت بڑاسیاسی بریک تھرو ہے ناظمین کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو ئی ہے لاہور سے تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے مرکزی راہنما چوہدری محمد صادق آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور اور محب وطن عوام پاکستان کے اندر سیاسی تبدیلی چاہتے ہیں پاکستانی عوام بار بار آزمائے ہوئے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں عوام چوروں لٹیروں اور قومی مجرموں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کا نام بلند کیا اور اب عوام کو چوروں اور لٹیروں سے نجات دلانا چاہتے ہیں تحریک انصاف کے صاف شفاف سیاسی نظام لانا چاہتی ہے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنا چاہتی ہے پاکستان کے عوام بھی سیاسی تبدیلی کے خواہاں ہیں لاہور شہر سے 67سابق ناظمین کی تحریک انصاف میں شمولیت بڑاسیاسی بریک تھرو ہے اس سے تحریک انصاف کی مقبولیت اور عوام کی تبدیلی کی خواہش کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات کے اندر کلین سویپ کرکے قوم کی لوٹی ہو ئی دولت واپس لائے گی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن آمدہ انتخابات کے اندر کلین سویپ کرکے قوم کی لوٹی ہو ئی دولت واپس لائے گی پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مہنگائی لوڈشیڈنگ ،بدامنی اور کرپشن کے تحفے دیے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سفید پوش طبقے کو ذلیل وخوار کیا عوام ردعمل طاہر کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کو ناک آؤٹ کریں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن دعورہ کے مرکزی راہنما چوہدری بشارت حسین ٹھل نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن دن بدن بہتری کی طرف جا رہی ہے اور 11مئی کو مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا 5سالہ دور اقتدار تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے جس میں عوام کو تگنی کا ناچ نچوایا گیا اور مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ ،بدامنی اور کرپشن کے تحفے عوام کو دیے گئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور بھارت کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا انہوں نے مسلہ کشمیر پر کشمیریوں کی خواہشات کیمطابق مضبوط موقف اپنایا ان کا دور حکومت خوشحالی کا دور تھا اور ا ب ایک بارپھر وہی وقت واپس لوٹ آنے کو ہے انشاء اللہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کاہی ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فہد سلطان کا عملی سیاست میںآنا نوجوان نسل کیلئے نیک شگون ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فہد سلطان کا عملی سیاست میںآنا نوجوان نسل کیلئے نیک شگون ہے آزادکشمیر کے اندر نوجوان لیڈر شپ کی اشد ضرورت تھی فہد سلطان نے اس خلاء کو پر کیا ہے آزادکشمیر کے نوجوان انکی قیادت میں متحد ہو رہی ہے ان خیالات کااظہار سلطان یوتھ فورس کے مرکزی صدر حیدر علی کاشر نے کیا انہوں نے کہاکہ فہد سلطان انتہائی متحرک اور باصلاحیت نوجوان لیڈر ہے جسکی سیاسی تربیت قائد ملت چوہدری نورحسین نے کی ہے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میںعملی قدم ہے انکے سیاست میں آنے سے آزادکشمیر کے نوجوانوںمیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انکے عملی سیاست میںآنے سے آزادکشمیر کی سیاست میں نوجوان لیڈر کی جو کمی تھی وہ پوری ہو گئی ہے نوجوان انکی قیادت میں متحد ہو رہے ہیں فہد سلطان آزادکشمیر بھر کے نوجوانوں کے مسائل کو حل کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محلہ رسول پور کالونی کی مین گلی پختگی کروانے پر چوہدری طارق فاروق کے مشکور ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ رسول پور کالونی کی مین گلی پختگی کروانے پر چوہدری طارق فاروق کے مشکور ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیکر محلہ رسول پور کالونی کی گلی کی پختگی کیلئے فنڈز مہیا کیے اور اہل علاقہ کا دیرینہ مسلہ حل کردیا ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن بھمبرسٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز سیاسی وسماجی راہنما مرزازبیر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری طارق فاروق تعمیروترقی کے ہیرو ہیں اور ضلع بھمبر بالخصوص حلقہ ایل اے 7میں جتنی تعمیروترقی ہوئی ہے وہ چوہدری طارق فاروق نے کی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تبدیلی نوشتہ دیوار بن چکی ہے اور پاکستان میں ن لیگ کی حکومت آتے ہی چوہدری عبدالمجید کی ریت کی دیوار گر جائے گی اور چوہدری طارق فاروق حکومتی وزیر بن کر تعمیروترقی کارکا ہوا سفر دوبارہ شروع کرینگے بھمبر کے باشعور عوام علاقہ تعمیروترقی اہمیت کو جانتے ہیں جسکی بنیادپر گزشتہ الیکشن میں چوہدری طارق فاروق کامیاب ہوئے اورآئندہ بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے اس موقع پر چوہدری محمد اسلم منیرمغل ،مرزافاروق احمد،مرزاغلام نبی ،چوہدری منصور،چوہدری محمدبوٹااور دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے محلہ رسول پور کالونی کی گلی کی پختگی پر اپنے قائد چوہدری طارق فاروق کا شکریہ ادا کیا۔