اسلم مڈھیانہ کے داماد کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت

Aslam Madhyana

Aslam Madhyana

لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کے روبرو اسلم مڈھیانہ کے داماد ندیم سرور کی جانب سے بتایا گیا کہ الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی پی 34 سرگودھا سے انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا تھا حالانکہ وہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا اترتے ہیں۔ فاضل بینچ نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے ندیم سروسر کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیدیا۔