اسلام آباد (جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے استثنی دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چو دھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو حاضری سے استثنی دے دیا۔ چیف جسٹس نے یوسف رضا گیلانی سے استفسار کیا کہ عدالت نے ان کے وکیل کو بلایا تھا وہ خود کیسے آ گئے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں نوٹس ملا جس پر وہ حاضر ہو گئے۔ یوسف رضا گیلانی نے عدالت سے استدعا کی انہیں آئندہ عدالت پیشی سے استثنی دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا آئندہ پیشی پر وکیل کو بھیج دیں۔ حج کرپشن کیس کی سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کر دی گئی۔