جے یو آئی (ف) کے این اے 61 سے امیدوار سید فاروق حسین شاہ نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) جے یو آئی (ف) کے این اے 61 سے امیدوار سیدفاروق حسین شاہ نے ڈور ٹو ڈور الیکشن مہم کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلہ میں انہوں نے نکہ ،پیڑہ ،کوٹ قاضی ،میال ،ونہار میں انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11مئی کوحلقہ این 61میں جے یو آئی کا ڈنکا بجے گا۔ لوٹوں اور لٹیروں کو ایسی عبرتناک شکست دی جائیگی کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

قوم سرمایہ داروں کے خلاف فیصلہ کر چکی ہے اور اب وہ بار بار آزمائے ہوئے کو مسترد کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کوجو پیار اور محبت مل رہا ہے ہم اسکو ساری زندگی فراموش نہیں کر سکیں گے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گیارہ مئی کو گھروں سے نکل کر تبدیلی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو صحیح معانوں میںایک اسلامی وفلاحی مملکت بنانے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں،میں کامیابی کے بعد عوامی امنگوں پر پورا اترونگا،حلقہ کی اکثریت نے مجھے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے انہوں نے کہا کہ کامیاب ہو کر عوام کی فلاحی خدمت کو اپنا شعار بناؤنگا اس موقع پر متعدد برادریوں نے انہیں بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔