لاہور(جیوڈیسک)پیپلز پارٹی نے صدر مملکت کے خلاف الزام تراشی بند نہ ہونے پر الیکشن کمیشن اور عبوری حکومت سے مطالبہ کر دیا ہے کہ آصف علی زرداری کو بھی جواب کے لئے سیاسی سرگرمیوں کا حق دیا جائے۔لاہور پیپلز پارٹی کے لاہور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے اجلاس نے صدر مملکت کے خلاف مسلم لیگ ن کی الزام تراشی کی مذمت کی اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا۔
کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے سردار لطیف کھوسہ اور ثمینہ خالد گھرکی کی زیرصدارت اجلاس میں امیدواروں نے شکایت کی کہ انکے مخالف کھلے عام اسلحہ کی نمائش کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم ، اے این پی اور مسلم لیگ قائد اعظم کے ہاتھ پاں بندھے ہیں ان کے امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں جبکہ چند جماعتوں کو آزادانہ ماحول حاصل ہے۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے فوری طور پر پنجاب میں سیکرٹری ایجوکیشن سکولز کے فوری تبادلے کا بھی مطالبہ کیا۔