کھوکھلے نعرے نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت پر ایمان رکھتے ہیں علامہ اصغر عسکری
Posted on April 25, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے این اے 48سے نامزد امیدوار علامہ اصغر عسکری نے اپنی الیکشن مہم میں آئی ٹین ٹو میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائے ہوئے کو آزمانابیوقوفی ہے۔
اب قوم بیدار ہو چکی ہے،اور اس بار ووٹ مال ودولت و خاندانی وابستگی پر نہیں بلکہ حق و سچ کی بنیاد پر پڑے گا۔انہوں نے کہا ،کہ گذشتہ دور حکومت میں قوم پر جس طرح کے مظالم ڈھائے گئے ،اس کی مثال نہیں ملتی۔
جو سیاسی پارٹیاں کاالعدم تنظیموں کی سر پر ستی کرتی رہی ہیں ،ان کو مایوسی ہوگی۔ مال و دولت کی لالچ دے کر ووٹ نہیں لیے جا سکتے ۔علامہ اصغر عسکری نے بعداز بزرگ عالم دین علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات کی۔
بزرگ عالم دین نے ان کی کوششوں کو سراہا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔علامہ اصغر عسکری نے جی نائن ٹو میں اپنے مرکزی الیکشن آفس کا دورہ بھی کیا ،اور ذمہ داران سے آئندہ کی حکمت عملی پر غور و عوض کیا۔